
کھیلوں کی دنیا کے سب سے بڑے مقابلے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں ایک بار پھر پاکستان کا تیار کردہ فٹ بال استعمال ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق رواں برس ہونے والے فٹبال کے عالمی مقابلوں میں پاکستانی شہر سیالکوٹ میں تیار ہونے والے فٹ بال استعمال کیے جائیں گے، مشہور برانڈ ایڈیڈاس کمپنی کی جانب سے سیالکوٹ میں تیار کروائے گئے یہ فٹ بال دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔
https://twitter.com/x/status/1532002039940714501
پنجاب کے محکمہ صنعت و تجارت کی عہدیدار نازیہ جبین نے اس اعزاز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فیفا 2022 ورلڈ کپ میں استعمال ہونےو الی میچ بال کو'ال رحلا' کا نام دیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے 'سفر'، یہ میچ بال پاکستانی شہر سیالکوٹ میں ایڈیڈاس کمپنی کی جانب سے سیالکوٹ کی مقامی کمپنی فارورڈ اسپورٹس سے تیار کروائی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تیسرا موقع ہے جبکہ فارورڈ اسپورٹس کے تیارکردہ فٹ بال عالمی مقابلوں میں استعمال ہوں گے۔
https://twitter.com/x/status/1531853784564920326
پاکستان مسلم ق کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مونس الہیٰ نے بھی اس اعزاز پر تبصرہ کیا اور کہا کہ پاکستان کی کیا بات ہے، یہ عالمی اعزاز پاکستانی قوم کی بے پناہ صلاحیتوں اور سیالکوٹ کی دن رات محنتوں کا ثبوت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1531985871188238338
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pakistan-fifa-ftbl.jpg