فیصل واڈا کی پریس کانفرنس کا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

arsh1i1h1h111.jpg


گزشتہ روز فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کی جس میں انکا کہنا تھا کہ ارشد شریف کو قتل کیا گیا، اس کی سازش پاکستان میں تیار کی گئی۔۔ فیصل واڈا کی یہ پریس کانفرنس سرکاری چینل پی ٹی وی نے دکھائی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ مجھے عمران خان کے لانگ مارچ میں خون ہی خون اور جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں، اس ملک میں لاشوں اورخون کا کھیل بند ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کو پاکستان میں کہیں سے کوئی خطرہ نہیں تھا، ارشد شریف کا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پازیٹو تعلق تھا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کے بیانیے کی آڑ میں سازش رچائی جا رہی ہے، امپورٹڈ شخصیات اور کئی لاشیں مارچ کی آڑ میں آنے والے دنوں میں گرنے والی ہیں، عوام ہر چیز پر لبیک کہیں، لیکن کسی اور کیلئے بے گناہ موت نہ مریں، پر امن احتجاج کی آڑ میں بہت سارا خون بہتا دیکھ رہا ہوں۔

فیصل واڈا کی اس پریس کانفرنس پر کئی سوالات اٹھنے لگے، سب سے بڑا سوال یہ اٹھا یا گیا کہ پی ٹی وی تحریک انصاف کے کسی رہنما کی پریس کانفرنس یہاں تک کہ عمران خان کو بھی نہیں دکھاتا تو فیصل واڈا کو لائیو دکھانے کیلئے پہلے سے بندوبست کیوں کیا؟

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ شاید فیصل واڈا اپنی نااہلی ختم کروانے کیلئے یہ سب کررہے ہیں۔فیصل واڈا کی پریس کانفرنس نے جہاں کئی سوالوں کو جنم دیا وہیں صحافیوں اور دیگر سوشل میڈیا صارفین نے فیصل واڈا کی پریس کانفرنس کا مذاق بھی اڑایا۔

ایکسپریس کے صحافی کامران یوسف نے تبصرہ کیا کہ فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کی سب سے اہم بات۔ پریس کانفرنس کا انعقاد پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے کیا جو صرف حکومتی پریس کانفرنسوں کا صرف انعقاد کرتا ہے
https://twitter.com/x/status/1585316666636144640
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں ایک نہیں کئی فیصل واوڈا ہیں
https://twitter.com/x/status/1585345734827970561
عدیل حبیب کا کہنا تھا کہ پورے انٹرنیٹ پر اس وقت فیصل واوڈا کی پٹی ہوئی سکرپٹڈ پریس کانفرنس کا مذاق اڑ رہا ہے۔ ایسے مذاق نا بنوائیں، پلاننگ ٹھیک سے کیا کریں
https://twitter.com/x/status/1585344877675843584
شفاء یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس میں فیصل واوڈا صاحب نے کہا کہ ارشد شریف سے بڑا قریبی تعلق تھا، کہا میں ماں کو ارشد کی کیا جواب دونگا لیکن جواب دینے کے لیے تو فیصل واوڈا کو اپنے دوست اور بھائی کے گھر ابھی تک آ جانا چاہیے تھا ۔تین دن سے جو کبھی ارشد سے ملے نہیں تھے وہ بھی انکے گھر پر روز آرہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1585316998711750656
صحافی ثمر عباس نے تبصرہ کیا کہ جب پی ٹی وی بھی فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس لائیو دکھائے تو اس کا کیا مطلب لیا جائے؟؟
https://twitter.com/x/status/1585317642810032128
صدیق جان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف صاحب کی شہادت کے 3 روز تک ارشد شریف صاحب کی والدہ کے پاس جانے کے بجائے فیصل ووڈا لکھی لکھائی پریس کانفرنس کرنے پریس کلب پہنچ گئے، واہ، کمال، کمال، کمال
https://twitter.com/x/status/1585315590641573889
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے فیصل ووڈا سے پوچھا کہ آپ یہ پریس کانفرنس کل جنازے کے بعد نہیں کر سکتے تھے؟ اور کیا یہ پریس کانفرنس ارشد شریف صاحب کی والدہ کے ساتھ تعزیت سے زیادہ اہم تھی کہ آپ ارشد صاحب کے گھر جانے کے بجائے پریس کلب پہنچ گئے
https://twitter.com/x/status/1585321263446126592
ثناء بچہ نے طنز کیا کہ جب رانا صاحب واوڈا صاحب کی بات کو سیریسلی لینا شروع کر دیں تو سمجھ جائیں کہ گنگا اُلٹی بہنے لگی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1585320092715261952
اویس منگل والا نے کہا کہ ایک نیا مہرہ... ایک نئی چال.... مگر ایک بات یاد رکھی جائے. جو خان کا نہیں رہا، وہ کہیں کا نہیں رہا. مثالیں بہت ہیں ماضی کی.
https://twitter.com/x/status/1585327967382646784
فیصل واڈا کی پارٹی رکنیت معطل ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے اویس منگل والا نے تبصرہ کیا کہ کاش یہ کام اس وقت کیا جاتا جب انہوں نے اپنی دوہری شہریت چھپائی تھی. اس وقت تو انہیں سینیٹر بنا دیا تھا. اب احساس ہوا مگر بہت دیر ہوگئی.
https://twitter.com/x/status/1585343815627739136
ملیحہ ہاشمی نے تبصرہ کیا کہ یہ پریس کانفرنس جس نے بھی کروائی ہے، اس نے اپنے ہی پیر پر کلہاڑی مار دی ہے۔ سوال یہ ہے کہ فیصل واڈا کو ارشد شریف کا اتنا درد تھا جو اب تک ان کی والدہ اور یتیم بچوں کے سر پر ہاتھ رکھنے ایک مرتبہ بھی کیوں نہ آئے؟ ہم چار دن سے یہیں ارشد صاحب کے گھر ہیں۔ واڈا صاحب کیوں نہ آئے؟
https://twitter.com/x/status/1585318257300426752
ثاقب ورک نے لکھا کہ فیصل واوڈا کے پاس صحافیوں کے ایک بھی سوال کا جواب نہیں ہے، صرف یہی کہہ رہے ہیں کہ بعد میں بتاؤں گا، جب کچھ بتانے کو نہیں تھا تو پریس کانفرنس کیوں کی ؟؟؟؟؟
https://twitter.com/x/status/1585313091801477123
انہوں نے مزید کہا کہ دو نمبری کے لیے بھی عقل چاہیے، بڑے بھائی کے فونز اور پھر پی ٹی وی کی لائیو کوریج، حنا پرویز بٹ اور غریدہ فاروقی کی پریس کانفرنس سے پہلے ٹویٹس، حد ہے ویسے، پھر پریس کانفرنس کے فورا بعد لندن سے نواز شریف کی میڈیا ٹاک، کیسے سکرپٹ رائٹر ہیں کہ جن کی جھوٹ بولتے ہوئے ہنسی نکل جاتی ہے!!
https://twitter.com/x/status/1585343879540539392
سمیع ابراہیم نے تبصرہ کیا کہ اب فیصل واوڈا نواز شریف اور رانا ثنا اللہ کے لیے معتبر ھو گئے ھیں۔۔لانگ مارچ روکنے اور ارشد شریف کے جنازے میں شرکت سے ڈرانے کے لیے ایک بھونڈی اور گھٹیا پریس کانفرنس ۔۔
https://twitter.com/x/status/1585323405100068864
انہوں نے مزید کہا کہ بکاو مال سا منے آنا شروع ھو گیا۔۔اگلا نمبر کس کا ھے ؟؟؟
https://twitter.com/x/status/1585324052159533057
صحافی فیضان خان نے تبصرہ کیا کہ پی ٹی وی اور حکومت والوں کے ساتھ پرینک ہو گیا
https://twitter.com/x/status/1585320249230249984
رحیق عباسی نے لکھا کہ فیصل واڈا اگر تحریک انصاف سے مخلص اور عمران خان کے حقیقی وفادار ہوتے تو وہ اتنے حساس موضوع پر پریس کانفرنس کرنے بجائے عمران خان صاحب سے ملکر ان کو اپنے تحفظات بتاتے ۔ اس طرح پریس کانفرنس کرکے لانگ مارچ سے عوام کو خائف کرنا ثابت کرتا ہے کہ ان کی وفاداریاں بدل چکی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1585335003155955712
اکبر کا کہنا تھا کہ واڈا ارشد شریف کی شہادت پر ایسے پریس کانفرنس کرنے آیا جیسے سکاٹ لینڈ یارڈ کا چیف ہے اور سارے ثبوت تفتیش کرکے لایا ہے ابھی پوسٹ مورٹم رپورٹ تک نہیں آئی اور آپ کہیں میں نے سب پتہ لگا لیا ہے ۔
https://twitter.com/x/status/1585321556246503426
ڈاکٹر ارسلان کا کہنا تھا کہ جس میڈیا پر پی ٹی آئی کی کوریج پر پابندی ہو اور ایک دم سے ایک مخصوص پریس کانفرنس کی کوریج پی ٹی وی بھی کر رہا ہو تو خود سوچ لیں اصلیت کیا ہے
https://twitter.com/x/status/1585314945083658240
شاکر اعوان نے تبصرہ کیا کہ فیصل واوڈا پریس کانفرنس کرتے کتنا مجبور،،،لاچار اور بے بس دکھائی دے رہا تھا،،،،اب اللہ جانے آڈیو ہے ویڈیو ہے یا پھر کچھ اور،،،،لیکن ایسے موقعے پر ہمیشہ غدار ہی سامنے آتے ہیں،،عمران خان کو اپنی صفوں میں موجود ان غداروں اور ٹاوٹوں سے نجات حاصل کرنا ہوگی
https://twitter.com/x/status/1585343976915496960
مقدس فاروق اعوان نے لکھا کہ ارشد شریف کا قتل ، فیصل واوڈا نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی لوگوں کو کلین چٹ دے دی پیچھے تو صرف عوام ہی بچتی ہے
https://twitter.com/x/status/1585316798421164032
انورلودھی کا کہنا تھا کہ فیصل واڈا خود کو ارشد شریف کا دوست بھی کہتا ہے لیکن اسکے اصل قاتلوں کی بجائے اشارے کسی اور طرف کر رہا ہے
https://twitter.com/x/status/1585328079399895042
فیاض راجہ نے تبصرہ کیا کہ فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا خلاصہ "ابو کہہ رہے ہیں کہ ابو گھر پر نہیں ہیں"
https://twitter.com/x/status/1585350564732231680
وقار ملک نے لکھا کہ کیا فیصل واؤڈا کو نا اہلی ختم کرنے کا لالچ دیا گیا؟ یاد رہے انکا نا اہلی کیس عدالت میں لگا ہوا ہے۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1585348411099709440
سعید بلوچ نے تبصرہ کیا کہ فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس جیسے ناکام اور فضول ایونٹ عوام کو عمران خان کے مزید قریب کریں گے، عام آدمی تو یہ دیکھے گا کہ عمران خان کو گرانے کے لیے تمام فریق ملکر کوشش کر رہے ہیں اور وہ اکیلا ان سے لڑ رہا ہے، یہاں تک کہ اس کے اپنے لوگوں کو بھی اس کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے
https://twitter.com/x/status/1585341706248941568
عدیل سرفراز کا کہنا تھا کہ افسوس ہے ان لوگوں پر جو فیصل واوڈا کی باتوں کو سنجیدگی سے لیتے ہیں
https://twitter.com/x/status/1585339826055761922
وقاص امجد نے تبصرہ کیا کہ حنا بٹ نے تو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ لانگ مارچ کے غبارے سے ہوا نکالنے کے لیے پریس کانفرنس کی جا رہی ہے۔۔ پریس کانفرنس تو ہوگئی پر دم نہیں تھا الفاظ میں
https://twitter.com/x/status/1585316472426881024
طاہر نے لکھا کہ اوے اسکرپٹ رائٹر ، کوئی سازش گڑنی ہو تو انکو تو مت بتایا کرو ، کہانی شروع ہونے سے پہلے ہی ختم کردی دونوں نے
https://twitter.com/x/status/1585315556059906048
اظہر مشوانی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کسی بندے کی پریس کانفرنس نہیں دکھائی جاتی لیکن فیصل واڈا کو 9 بجے کے خبرنامے کے دوران تمام چینلز دکھا رہے ہیں
https://twitter.com/x/status/1585309603499474945
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ اگر ارشد بھائی کے جنازے تک رک جاتے تو سکرپٹ بہتر ہو سکتی تھی۔ سوگ کی آڑ میں اتنی بڑی چال۔ خدا سے ڈریں۔ یہاں 22 کروڑ زندگیوں کا معاملہ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1585334380490129408
 
Last edited by a moderator:

Back
Top