فیصل آباد کے قاری یعقوب اپنے 28 بچوں کی کفالت کیسے کرتے ہیں؟

28bachch11.jpg


فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے مولانا قاری محمد یعقوب فیصل آبادی کے گھر کے آنگن میں بچوں کی بہار ہے۔ انہوں نے 4 شادیاں کررکھی ہیں اور 4 بیویوں سے انکے 28 بچے ہیں۔

قاری یعقوب ایم اے اسلامیات ہیں مدرسہ جامعہ اسلامیہ اور الحرمین اسلامک سنٹر سے منسلک ہیں۔ قاری یعقوب کی فیصل آباد اور گردو نواح میں منفرد بیان اور ساتھ ہی کثرت اولاد والے والد کے نام سے شہرت ہے۔

مہنگائی کے اس دور میں جب 2 یا 3 بچوں کی پرورش مشکل کام ہے، قاری یعقوب 28 بچوں اور 4 بیویوں کی کفالت کیسے کرتے ہیں؟ انہی کی زبانی سنئے


قاری یعقوب کا کہنا تھا کہ ساری مخلوق کو پیدا کرنیوالا اور سارے جہاں کا پالنےوالا وہ رب ہے۔اگر ایک گھر میں 2 یا تین بچے ہیں تو اسکا رزق بھی اللہ دیتا ہے، ایک گھر میں 28 بچے ہیں تو انکا رزق بھی اللہ ہی دیتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب میں اکیلا ہوتا تھا تو میرے پاس کچھ نہیں ہوتا تھا جیسے جیسے شادی ہوئی ، بچے ہوتے گئے، اللہ تعالیٰ بڑھاتا گیا۔ سب کے نصیب کا رزق اللہ تعالیٰ دیتا ہے۔خرچ کرنے سے دولت بڑھتی ہے

ان سے جب سوال کیا گیا کہ زیادہ بچوں کی تربیت کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے ، اس پر انکا کہنا تھا کہ لوگ عیاشیوں میں پڑجاتے ہیں، اگر کفایت شعاری سے چلاجائے، اللہ پر بھروسہ کیا جائے، ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم سائنسدانوں، بیوروکریٹس اور دوسرے لوگوں کی طرف توجہ کرتے ہیں، اللہ کے احکامات پر توجہ نہیں کرتے۔

طلاق اور دیگر ازدواجی مسائل پر انکا کہنا تھا کہ ہم مذہب سے دور ہوچکے ہیں، ہم اسلامی تعلیمات پر عمل نہیں کرتے، اگر ہم اسلامی تعلیمات پر عمل کریں تو مسئلے ہی ختم ہوجائیں۔

qari.jpg


انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے آقا ﷺ نے فرمایا زیادہ بچے جننے والے عورت سے شادی کرو اور زیادہ بچے پیدا کرو تاکہ قیامت کے دن میں اپنی امت پر فخر کرسکوں۔
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
قاری یعقوب کی نس بندی کرنی ضروری ہوگئی ہے ورنہ قاری یعقوب صرف اپنے گھر کہ ووٹوں سے ہی بآسانی کونسلر کا الیکشن جیت جائیگا
 

Back
Top