
فیصل آباد کے ایک نجی گرلز ہاسٹل میں رہائش پزیر طالبات کی خفیہ اور غیر اخلاقی ویڈیو بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی ایک طالبہ کی شکایت پر نجی ہاسٹل میں مقیم طالبات کی خفیہ اور غیر اخلاقی ویڈیوز بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق جی سی ویمن یونیورسٹی کی نجی ہوسٹل میں رہائش پزیر ایک طالبہ کی جانب سے دائر کی گئی شکایت میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ہاسٹل کی انچارج خاتون کا بھائی خفیہ طو رپر طالبات کی غیراخلاقی ویڈیو ز بناتا ہے۔
طالبہ نے کہا کہ انچارج کے بھائی نے مبینہ طور پر میری اس وقت ویڈیو بنانے کی کوشش کی جب میں واش روم میں نہارہی تھی، ملزم نے ویڈیو بنانے کیلئے واش روم کے ایک سوراخ کو استعمال کرتے ہوئے اپنے موبائل سے خفیہ طو ر میری ویڈیو بنائی۔
طالبہ نے کہا کہ سوراخ سے میری نظر موبائل فون پر پڑگئی ۔ پولیس نے طالبہ کی درخواست پر تھانہ ویمن میں غیر اخلاقی ویڈیو بنانے کا مقدمہ درج کرکے ہاسٹل انچارج کو بھائی سمیت گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/video-hostel-a.jpg