
فیصل آباد میں شادی سے انکار پر لڑکی کو اغوا کےبعد تذلیل کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے والے 6 ملزمان گرفتار ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے بزنس مین اور بیسٹ ایکسپورٹ فیصل آباد کےمالک شیخ دانش نے میڈیکل کالج کی طالبہ خدیجہ نامی لڑکی کو شادی کی پیشکش کی ، خدیجہ نے شادی سے انکار کردیا جس پر پر شیخ دانش نے اپنے ساتھیوں کےساتھ مل کر یونیورسٹی ٹاؤن سے خدیجہ اور اس کے بھائی حسن کو اغوا کرلیا۔
https://twitter.com/x/status/1559590308962238467
شیخ دانش سمیت ملزمان خدیجہ اور اس کے بھائی کو اغوا کرکے اپنے گھرلائے جہاں شیخ دانش نے خدیجہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، شیخ دانش اور اس کی بیٹی انا شیخ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر حسن کے سامنے اس کی بہن پر تشدد کی، بال کاٹے اور بھویں مونڈ دیں۔
https://twitter.com/x/status/1559544367815266305
ملزمان نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ خدیجہ پر تشدد کی ویڈیو بھی بنائیں اور ان ویڈیو ز کو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا، بعدازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
https://twitter.com/x/status/1559571378063425537
پنجاب پولیس کےآفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ملزمان کی لاک اپ میں لی گئی تصویر بھی شیئر کی گئی اور کہا گیا کہ فیصل آباد پولیس نے خاتون پر تشدد اور تذلیل کرنے والے چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔سی پی او فیصل آباد کی تشکیل کردہ خصوصی ٹیم نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا ۔