
فیصل آباد میں طالبہ پر تشدد کیس کی تحقیقات جاری ہیں، سی پی او فیصل آباد عمر سعید کہتے ہیں کہ طالبہ پر تشدد کیس میں ہم نے مختلف دفعات لگائی ہیں یہ ایسی دفعات ہیں متاثرین چاہیں بھی تو کیس واپس نہیں لےسکتے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سی پی او فیصل آباد عمر سعید نے کہا کہ خدیجہ اکیلی نہیں اس کے ساتھ پوری ریاست کھڑی ہے، ملزم شیخ دانش کوواقعےکے بعد گھنٹوں میں گرفتار کیا گیا۔
سی پی او نے کہا کہ مرکزی ملزم دانش ریمانڈ پر ہے عوام کا ریاست پر اعتماد بڑھ رہاہے، طالبہ کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے، طالبہ کو اغوا اور ہراساں کرنےوالوں کوقانون کےمطابق سزا دلوائیں گے۔
مرکزی ملزم شیخ دانش کو عدالت میں پیشی کے موقع پر وکلا نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا،طالبہ پر تشدد کیس میں گرفتار مرکزی ملزم کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیشی پر لایا گیا تھا۔
عدالت نے مرکزی ملزم شیخ دانش کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کےحوالےکر دیا تھا،پولیس نے مقدمے میں اغوا، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی دفعات بھی شامل کرلی ہیں۔
دوسری جانب ایک روز قبل جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجی گئی مرکزی ملزم کی اہلیہ ملزمہ ماہم نے ضمانت کے لیے درخواست دائرکر دی ہے، جس پرعدالت نے مقدمے کی مدعیہ اور کیس کا ریکارڈ آج طلب کر رکھا ہے،مقدمے میں نامزد دیگر 4 ملزمان دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں جب کہ ملزم شیخ دانش کی بیٹی انا شیخ کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sheikh111.jpg
Last edited by a moderator: