
پنجاب کے ضلع ساہیوال کے علاقے گلشن نور میں ڈاکٹر سید غضنفر بخاری کے پاس علاج کیلئے آنے والے مریض نے اپنی غربت کا حال بیان کیا تو ڈاکٹر نے فیس کے بدلے انٹرٹینمنٹ کی کلاس لگا لی۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر غضنفر کے کلینک پر مریض چیک اپ کیلئے آیا تو اس نے بتایا کہ وہ غریب ہے اور علاج کیلئے فیس دینے کے قابل نہیں۔ ڈاکٹر نے اس کا ذریعہ معاش دریافت کیا تو اس نے بتایا کہ وہ شادی بیاہ و دیگر تقریبات پر گانے کا کام کرتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1442447690416095237
ڈاکٹر نے اپنی فیس کے بدلے کلینک میں گانے بجانے کی کلاس لگا لی اور مریض کے لواحقین سے کہا کہ اگر فیس نہیں دے سکتے تو گانا سناؤ۔ اس پر مریض کے لواحقین گانا گانے لگے اور کلینک میں ہی ڈانس کرنے لگے۔ ڈاکٹر غضنفر خود بھی انکے ہمراہ رقص کرنے لگا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق اس کے بعد ڈاکٹر نے مریض سے فیس وصول نہیں کی اور اسے بغیر نقد فیس لیے ہی علاج کے بعد روانہ کر دیا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/5BgtmYc/1.jpg