
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے ایک سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک معاشرے کیلئے نقصان دہ ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سی این این نے فیس بک کے حوالے سے امریکہ میں ایک سروے کیا اور لوگوں سے سوال کیا کہ سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ نے معاشرے پر کیا اثر ڈالا ہے؟
سروے میں شریک افراد میں سے 76فیصد نے رائے دی کہ فیس بک معاشرے کیلئےنقصان دہ ثابت ہورہی ہے، جبکہ 11 فیصد نے اسے فائدہ مند قرار دیا ۔
13 فیصد کا کہنا تھا کہ فیس بک کا معاشرے کے اچھے یا برا بننے میں کوئی کردار نہیں ہے۔
معاشرے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے معاشرے پر منفی اثرات سے متعلق سوال پر 45 فیصد لوگوں نے رائے دی کہ منفی اثر کی وجہ فیس بک کو چلانے کاطریقہ ہے ، 55 فیصد افراد نے طریقہ کار کے بجائے چند لوگوں کو ذمہ دار ٹھہرایا کہ ان کی وجہ سے معاشرے پر فیس بک منفی اثرات ڈال رہی ہے۔
متواتر فیس بک استعمال کرنے والے صارفین میں سے 54 فیصد نے انکشاف کیا کہ ویب سائٹ نے قابل اعتراض پوسٹس دیکھنے کی ترغیب دی، یہ انکشاف کرنے والوں میں 35سال سے کم عمرافراد کی 65 فیصد شرح بھی شامل ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/cnn1121.jpg