
ہیکرز دھوکہ دینے کیلئے ایک پوسٹ کرتے ہیں جو صارفین کو ایک ویب سائٹ پر لے جاتی ہے: ماہرین
دنیا بھر میں جیسے جیسے سوشل میڈیا کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے ویسے ہی جعلسازوں نے بھی متحرک ہونے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کی طرف سے اپنے صارفین کو ایک نئی جعلسازی بارے خبردار کیا گیا جس میں لوگوں ذاتی معلومات چرا لی جاتی ہیں۔
فیس بک ماہرین کے مطابق سوشل میڈیا صارفین کو دھوکہ دینے کے لیے کسی کی اچانک موت کی خبر کا جعلی لنک شیئر کیا جاتا ہے اور ان شہریوں کی ذاتی معلومات کو چرا لیا جاتا ہے۔
میٹا کے ذیلی پلیٹ فارم فیس بک پر جعلسازی کی نئی مہم کا انکشاف کرتے ہوئے ماہرین کا کہنا تھا کہ ہیکرز سوشل میڈیا صارفین کو دھوکہ دینے کے لیے ایک پوسٹ کرتے ہیں جس میں انہیں لنک پر شیئر کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ پوسٹ میں عمومی طور پر لکھا ہوتا ہے کہ "مجھے یقین نہیں ہو رہا کہ وہ چلا گیا ہے، میں اسے بہت یاد کروں گا"
للیپنگ کمپیوٹر ویب سائٹ کے مطابق اس لنک پر کلک کرنے سے سوشل میڈیا صارفین ایک ویب سائٹ پر چلے جاتے ہیں جہاں سے ان صارفین کی فیس بک پر موجود ذاتی معلومات کو چرا لیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی معلومات چرانے کی یہ مخصوص مہم تقریباً 1 سال پہلے شروع ہوئی تھی، جعلساز اب تک ہزاروں اکائونٹ ہیک کر چکے ہیں تاکہ اس سے دوسرے صارفین کو دھوکہ دینے میں آسانی ہو۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جب بھی فیس بک پر کوئی بھی لنک یا پوسٹ کسی صارف کے اپنے رشتہ دار یا قریبی دوست کی طرف سے جاتی ہے تو ان کے لیے اس پر اعتبار کرنا آسان ہو جاتا ہے جس سے لوگ اپنی ذاتی معلومات سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ فیس بک کی طرف سے اس جعلسازی سے نپٹنے کے لیے اقدامات کا آغاز کیا جا چکاہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فیس بک کی طرف سے ردعمل اتنی تیزی سے نہیں دیا جاتا جتنی تیزی کے ساتھ یہ جعلساز کارروائیاں کرنے میں مصروف ہیں تاہم فیس بک نے کسی حد تک ایسی گمراہ کن پوسٹوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔ فیس بک ری ڈائریکٹ لنکس کو غیرفعال کرنے میں بڑی حد تک کامیاب ہوا ہے جس سے جعلساز اب اتنے زیادہ فعال نہیں رہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15facebookscaaamkiol.png