فیاض چوہان اچانک بےنظیر بھٹو کی جائے شہادت پر کیوں پہنچ گئے ؟

chohan1131.jpg


روزنامہ جنگ کے مطابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بینظیر بھٹو کی جائے شہادت کی ٹوٹ پھوٹ پر ایکشن لے لیا۔

فیاض الحسن چوہان بےنظیر بھٹو کی جائے شہادت پر پہنچے اور وہاں ٹوٹ پھوٹ دیکھ کر بلدیہ راولپنڈی کے افسران کو موقع پر طلب کرلیا۔ مرمت میں تاخیر پر افسران کی سرزنش کی اور فوری مرمت اور بحالی کےاحکامات جاری کیے۔

فیاض الحسن چوہان نے اس موقع پر کہا کہ بینظیر بھٹو شہید بطور سابق وزیراعظم ہمارے لیے بہت قابلِ احترام ہیں، محترمہ بی بی شہید صرف پیپلزپارٹی ہی کی نہیں، تمام پاکستانیوں کی نمائندہ تھیں۔

https://twitter.com/x/status/1473903117347565571
انہوں نے کہا کہ پنجابی ہونےکے ناطےفرض ہے ہم اپنے سندھی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کریں۔ موقع پر موجود پیپلزپارٹی ورکرز نے وزیرِ جیل خانہ جات فیاض چوہان کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ بے نظیر بھٹو کی جائے شہادت پر بننے والی یادگار ٹرک کی ٹکر کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی۔

 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
What does Sindhi have to do with this? I thought PM represented the country.

In any case, Benazir wasnt deserving of any monument or respect. She left the country heavily bled. Her death was saddening though.
 

NeutralMafia

Chief Minister (5k+ posts)
aista aista yai PTI k saray lotayyy apni asal jagah ponch jiay gay... Niazi akaila rah jiay ga... phir wo notice laita rahay...
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
کوئی کتنا بھی بڑا ہو۔۔ یہ چیزیں بنانا جاہلیت کے دور کے قصے ہیں۔۔
چوہان نے کوئی تیر نہیں مارا اس جگہ کے وزٹ کرنے پر۔۔
 

Back
Top