
تحریکِ انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی فہم خان نے شہبازشریف کو اسمبلی فلور پر انٹرنیشنل بھکاری قرار دیا، مسلم لیگ ن کے صدر منہ دیکھتے رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق ایم این اے فہم نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہیں پارلیمنٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ ویڈیو بناتے ہوئے شہباز شریف کے پاس جا کر انہیں فریم میں لا کر کہتے ہیں کہ یہ بھکاری ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1513462948085342210
فہم خان کہتےہیں کہ میں آج آپ کو انٹرنیشنل بھکاری دکھانا چاہتا ہوں، یہ دیکھیں یہ خود بھکاری ہیں اور قوم کو بھی بھکاری کہتے ہیں۔ اس کے بعد وہ تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کو دکھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ خوددار لوگ ہیں جبکہ شہباز شریف اور ان کے رفقا و حامیوں کو بھکاری قرار دیتے ہیں۔
فہم خان کہتے ہیں کہ یہ قوم کو بھکاری کہتے ہیں، خود بھکاری ہیں، ہم بھکاری نہیں ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1faheemkhanshahbaz.jpg