فٹ پاتھ پر رہ کر بھی اوّل

BuTurabi

Chief Minister (5k+ posts)

120615163724_divya304.jpg



فٹ پاتھ پر رہ کر بھی اوّل

آخری وقت اشاعت: ہفتہ 16 جون 2012 ,14:46 GMT 19:46 PST
دوویہ نے اپنے اسکول میں ٹاپ کرکے لوگوں کی توجہ حاصل کی


جنوبی ہند کے بڑے شہرچنئی میں فٹ پاتھ پر رہنے والی سولہ سالہ دویہ نے میٹرک میں اپنے سکول میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں۔
دویہ نے اپنے سکول میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کر کے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔ میٹرک یعنی دسویں کے امتحان میں دویہ نے پانچ سو میں سے چار سو ستائیس نمبر حاصل کیے۔
دویہ کی کامیابی کی خبر شائع ہونے کے بعد ایک بھارت کے ایک بینک نے دویہ کی مالی امداد کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے بینک نے اس کی بی اے تک کی پڑھائی لکھائی کا تمام خرچ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انڈین بینک کے ڈائریکٹر ٹی ایم بھسین نے دویہ کے نام سے ایک کھاتہ جاری کیا ہے اور اسے بینک کی جانب سے اے ٹی ایم کارڈ بھی دیا گیا ہے۔ بینک نے دویہ کی رہائش کا انتظام بی کیا ہے۔
سولہ سالہ دویہ اپنے چھوٹے بھائی بہنوں اور دادی کے ساتھ چنّئی کے فٹ پاتھ پر گزشتہ آٹھ سالوں سے رہ رہی ہے۔
بی بی سی کی نامہ نگار سے ایک خاص ملاقات میں دویہ نے کہا کہ ’میں بازار کے علاقے میں رہتی ہوں۔ یہاں آپ چاروں طرف گاڑیوں کا شور سن سکتی ہیں۔‘


120615163722_divya3042.jpg


اس نے مزید کہا کہ ’کئی بار رات میں شراب پی کر کئی لوگ ہمیں تنگ کرنے آ جاتے ہیں اور میری دادی سے لڑائی بھی کرتے ہیں۔ کئی بار تو مجھے ان کی شکایت کرنے کے لیے پولیس تھانے تک بھی جانا پڑتا ہے۔
دویہ نے بتایا کہ خدا میں یقین اور خود اعتمادی ہی ان کی کامیابی کا راز ہے۔ اس نے یہ بھی کہا کہ نویں کلاس میں ایک بار اس نے پڑھائی چھوڑ دی تھی لیکن پھر اس کی استانی ریوتی نے دویہ کو پڑھائی جاری رکھنےکی ترغیب دی اور دوبارہ دسویں کلاس میں اس کا داخلہ کرایا۔
دوویہ نے کہاکہ ان کے اپنے ہی رشتہ دار ان کا مذاق اڑایا کرتے تھے اور شاید اسی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ پختہ ہوتا گیا۔
دویہ ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں تاکہ وہ دوسروں کی خدمت کر سکیں لیکن اس سے قبل وہ پوری ریاست میں بارہویں میں اوّل آنا چاہتی ہیں۔

 

Temojin

Minister (2k+ posts)
Assalam o Alaikum,

I personally like and respect such people. May Allah make her and her family Muslim too.

meri bilkul yahi dua thee hai aur rahegi, insan ko sab se bara in'aam eemaan hee mil sakta hai, may she and her family get kamil eeman till their last breaths and make them the cause for others to have eemaan.
 

Back
Top