
ملک میں سیاسی ہلچل عروج پر ہے، گزشتہ روز حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس میں متعدد بلز پاس کروا کر عددی برتری ثابت کردی، اس حوالے سے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں میزبان نے پی ٹی آئی کے علی محمد خان اور ن لیگ کے راثا ثنا کو بطور مہمان بلایا۔
پروگرام میں شاہزیب خانزادہ نے رانا ثناء اللہ سے سوال کیا کہ پارلیمنٹ کے اندر ہو یا پارلیمنٹ کے باہر ،حکومت کو جو کرنا ہوتا ہے وہ کرجاتی ہے، اور آپ لوگ کچھ نہیں کرپاتے
جس پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر ہماری خوشی کی بات کی جائے یا اس بات کی حکومت اپنی اکثریت کھو چکی ہے تو ہو حقیقت بات تھی۔
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے 25 اراکین اور اتحادی ہمارے ساتھ رابطے میں تھے جوکہہ رہے تھے کہ حکومت نے ملک تباہ کردیا، ہم ووٹ نہیں دینا چاہتے مگر ساتھ یہ بھی کہہ رہے تھے کہ اگر ہمیں فون نہ آئے تو ہم اپنے فیصلے پر اٹل ہیں،ہم سامنے جاکر حکومت کیخلاف ووٹ دینے کو تیار ہیں،پھر فون آگئے، اس ایک ہفتے میں جو ہوا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔
فون آنے کے ذکر پر شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ فون کال تو کام کرگئی، اور بار بار کرجاتی ہے تو پھر آپ کیوں خوش ہوتے ہیں؟کامیابی کیسے ہوگی؟
اس پر رانا ثنا نے کہا کہ کیا ملک ایسے ہی چل رہا ہے، شاہزیب خانزادہ نے کہا حکومت چل رہی ہے جو آپ کہتے تھے نہیں چلے گی۔
رانا ثنا نے کہا کہ فون کا سلسلہ بند ہونا چاہئے ملک تباہی کے دہانے پر آگیا،ہمیں سیاسی جدوجہد کرنی چاہئے یا پی ٹی آئی کی طرح کٹھ پتلی بن جائیں۔
شاہزیب خانزادہ نے علی محمد خان سے سوال کیا کہ آپ کے اتحادیوں نے مہنگائی سمیت ہر موضوع پر سامنے آکر بات کی کان میں نہیں،تو واقعی کیا اتحادیوں کو منایا گیا، کیونکہ دو تین دن پہلے انداز الگ تھے اور اب پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس میں سب بدل گیا۔
https://twitter.com/x/status/1461046209515294723
میزبان کے سوال پر علی محمد خان نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ تحریک انصاف کے 25 اراکین اور اتحادی سے یہ لوگ رابطے کرتے کیوں ہیں؟ان ہی حرکات کی وجہ سے ان اپوزیشن کو کامیابی نہیں ملتی،ایک طرف ووٹ کو عزت دو کہتے ہیں،یہ ہے ووٹ کو عزت؟ کہ مخالف جماعتوں سے رابطے کرو،یہ کوئی طریقہ ہے،یہ چھانگا مانگا سیاست ہے،آپ کو کیا ضرورت ہے رابطے کی آپ اپنے بندے سنبھال کر رکھیں۔
علی محمد خان نے کہا کہ اس میں کیا بری بات ہے اپنے بندوں کو کال کرنا، یہ لوگ نہیں کرتے کیا رابطے،یہ تو پتا نہیں کس کس طرح سے رابطے میں رہتے ہیں،ویڈیوز وغیرہ سے بھی رابطے میں رہتے ہیں،جو نہیں مانتا ان کی ویڈیوز بھی چلائی جاتی ہیں اور پھر منہ کی بھی کھانی پڑتی ہیں،ن لیگ مکافات عمل کو دیکھے،آپ کا ہر داؤ الٹا پڑ رہاہے،آپ سیاست میں عدالت کو اور عدالت میں سیاست کو لڑ رہے ہیں۔
رانا ثنا نے کہا ہم سب دیکھ رہے ہیں،پوری قوم کی آہیں صدائیں انھیں سنائی نہیں دے رہی،یہ لوگ گونگے بہرے ہوگئے ہیں،قوم کے چہرے پر جو لکھا ہے اس کو نہیں پڑ رہے،ہم نہیں ان کے لوگ ہم سے رابطے کررہے ہیں،ان کے لوگ دہائی دے رہے ہیں کہ جان چھڑائیں ان سے،یہ ملک تباہ کردینگے،یہ اس ملک کو لے ڈوبے ہیں،مکافات عمل تو آپ دیکھیں گے۔
رانا ثنا کی گفتگو کے دوران علی محمد بار بار درمیان میں مداخلت کرتے رہے جس پر رانا ثنا نے کہا میں نے آپ کی بات تحمل سے سنی ہے آپ بھی سنیں،جس پر علی محمد خان چ نہ ہوئے رانا ثنا بھی شفاف انتخاب کی بات پر ڈٹے رہے، علی محمد خان نے کہا جو بات کہیں گے اس کا جواب دوں گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/rana-sana-11221.jpg