
پاک فوج کے شہداء کے خلاف لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد مذموم سوشل میڈیا مہم تحریک انصاف اور بھارت کا مشترکہ منصوبہ تھا، شہباز گل کا بیان پاک فوج کے شہداء کے خلاف سوشل میڈیا مہم کا رخ بدلنے کیلئے لایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے خلاف لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد مذموم سوشل میڈیا مہم تحریک انصاف اور بھارت کا مشترکہ پراجیکٹ تھا، شہباز گل کا بیان پاک فوج کے شہداء کے خلاف سوشل میڈیا مہم کا رخ بدلنے کیلئے لایا گیا ہے۔بھارتی چینلز کہہ رہے ہیں کہ تحفظ تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم خان بھارتی مفادات کا جیسے تحفظ کیا ہے ہم اربوں ڈالر خرچ کر کے بھی نہیں کر سکتے تھے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ شہباز گل والے معاملے کے ذریعے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے، پانچ چھ دن گزرنے کے بعد عمران خان نے اس کے بیان پر تبصرہ کیا کہ انہیں یہ نہیں کہنا چاہیے تھا کیونکہ یہ تاثر ملتا ہے کہ ہم فوج کو بغاوت کے لیے اکسا رہے ہیں، 6 دن جب انہوں نے دیکھا کہ کوئی سلسلہ نہیں بن رہا اور بجائے یہ کہ اس سے ان کو کوئی سیاسی فائدہ ملتا اس سے یہ تاثر ظاہر ہوا کہ اپنے سیاسی مقاصد اور اپنے اقتدار کے چھن جانے کے دکھ کی وجہ سے یہ اتنی دور تک جا رہے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہاکہ شہباز گل کے حوالے سے یہ باتیں آئیں کہ ان کو مارا پیٹا گیا جبکہ ان کے اپنے وزیر داخلہ پنجاب نے بیان دیا کہ کوئی تشدد نہیں ہوا، اب اس سلسلے کو فوری بند ہونا چاہیے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ دفاعی اداروں کا وجود پاکستان کی سالمیت اور بقا سے جڑا ہے۔ پاک فوج کے شہداء کے خلاف لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد پوری قوم سوگوار تھی جبکہ تحریک انصاف سوشل میڈیا مہم چلا رہی تھی اور سوشل میڈیا پر جس قسم کی زبان استعمال کی وہ ناقابل برداشت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذموم سوشل میڈیا مہم میں پاکستان کے 529، بھارت کے 18 اور دوسرے ممالک سے 33 اکاونٹ مختلف ناموں سے چلائے گئے، تحقیقات اپنے اختتام پر پہنچ رہی ہیں اور نتائج قانون اور قاعدے کے مطابق آئیں گے،قانون حرکت میں آ چکا ہے، مہم چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔ پاک فوج پر حملہ پاکستان پر حملے کے مترادف ہے۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وہ ٹی وی پر کہہ رہے تھے ایسی گفتگو، فلاں، فلاں نے بھی کی ہے، وہ اپنی بات بھول جاتے ہیں، 90 کی دہائی میں بھارتی سرزمین پر پاک فوج کے خلاف بات کی، اسی طرح برطانیہ میں بھی پاک فوج کے خلاف متعدد بار بات کی، اپنی ذات کو بھول جاتے ہیں۔ شہدا کے متعلق بات کرکے لواحقین کو جس طرح دکھ پہنچایا گیا اور شہدا کی یاد داغدار کرنے کی کوشش کی گئی۔
ایسی زبان کوئی محب وطن استعمال نہیں کرسکتا بلکہ اس قسم کی گھٹیا گفتگو کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کی انکوائری جاری ہے مگر وہ خراب موسم کے باعث ہونے والا ایک حادثہ تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/16khaasiptiindiaproject.jpg