فواد چودھری کی اہلیہ اور بھائی عدالت میں پھر آمنے سامنے، تلخ کلامی

9jghgshhsfgd.png

حبا فواد کی اسی دوران فواد چوہدری کے ماموں کے ساتھ بھی تلخ کلامی ہوئی: ذرائع

احتساب عدالت میں آج سابق وفاقی وزیر فواد احمد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد اور بھائی فیصل چوہدری کے درمیان پھر سے شدید تلخ کلامی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق فواد احمد چوہدری کی آج اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ایک بار پھر سے ان کی اہلیہ حبا فواد اور بھائی فیصل چوہدری کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی۔ فواد چوہدری کے بھائی ان کے وکیل قیصر امام سے بات چیت کر رہے تھے کہ اس موقع پر حبا فواد نے مداخلت کی جس پر دونوں میں شدید تلخ کلامی ہوئی۔

حبا فواد نے فیصل چوہدری سے کہا کہ قیصر امام ایک پروفیشنل وکیل ہیں، ان کا ان کا کام کرنے دیں جس پر فیصل چوہدری نے کہا کہ تم بک بک کرتی ہے۔ حبا فواد نے جواب میں کہا کہ میں نہیں بلکہ تم ہر کسی کے ساتھ بک بک کرتے رہتے ہو۔ فواد احمد چوہدری اس موقع پر اپنی اہلیہ حبا کے منہ پر ہاتھ رکھا کر خاموش کروانے کی کوشش کی۔

حبا فواد نے اس موقع پر کہا کہ فواد چوہدری کے ماموں سے کہا آپ بھی فیصل سے ملے ہوئے ہیں جس پر فیصل نے کہا کہ تم اپنی بکواس بند کرو، بزرگوں کے ساتھ کیسے بات کر رہی ہو؟ جس پر حبا نے ترکی با ترکی جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر بزرگ ہیں تو بزرگ بن کر رہیں، تم بکواس کر رہے ہو۔ حبا فواد کی اسی دوران فواد چوہدری کے ماموں کے ساتھ بھی تلخ کلامی ہوئی۔

عدالت میں دونوں کے الجھنے پر فواد چوہدری کے ماموں فیصل چوہدری کو پکڑ کر احتساب عدالت سے باہر لے آئے جبکہ فواد چوہدری نے کہا کہ یار فیصل تم جب بھی آتے ہو تو پنگا ہو جاتا ہے۔ حبا فواد اور ان کے دیور فیصل چوہدری کے درمیان اس سے پہلے بھی تلخ کلامی کا واقعہ پیش آ چکا ہے۔

واضح رہے کہ حبا چوہدری نے اپنے شوہر سے جیل میں ملاقات نہ کروانے کا الزام فیصل چوہدری پر عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری اڈیالہ جیل فواد چوہدری سے ملاقات نہیں کروائی گئی اور یہ سب فیصل چوہدری کے کہنے پر ہوا ہے۔ مجھے اور میری بیٹیوں کو فواد کی عدالت پیشی سے متعلق اطلاع نہیں دی گئی ، یہ اپنی بھابھی اور بھتیجیوں کا حق مار رہے ہیں۔
 

ranaji

President (40k+ posts)
لگتا کے ڈبو کی کوئی پورنو فلم اسکی بیوی کے پاس ہے اسی لئے اپنئ بیوی کے سامنے بھیگی بلی بن کر رہتا ہے