فوادچوہدری کی گرفتاری پر سوشل میڈیا پر سخت ردعمل

faw1331.jpg


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو لاہور سے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے، انہیں اسلام آباد لےجایا جائےگا۔

فوادچوہدری کی گرفتاری کی وجہ انکی سخت پریس کانفرنس بنی جس میں انہوں نے الیکشن کمیشن کو منشی الیکشن کمیشن قراردیا۔ فوادچوہدری کی گرفتاری پر پی ٹی آئی رہنماؤں، سوشل میڈیا صارفین اور صحافیوں کا سخت ردعمل آیا

تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمودقریشی نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ فواد چودھری کی علی الصبح بغیر وارنٹ گرفتاری اس ملک کی جمہوریت اور قانون کی بالادستی پر ایک زوردار طمانچہ ھے۔ کیا قصور ھے فواد کا؟ کس جرم کے تحت اٹھایا گیا؟ خدارا پاکستان کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے ورنہ حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے ۔
https://twitter.com/x/status/1618127421630447617
https://twitter.com/x/status/1618095636439760896
عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ فواد چوھدری کی گرفتاری اور زمان پارک میں عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش ایک ہی سکرپٹ ہے ۔ تکبر میں ظلم کا سلسلہ نشان عبرت ضرور بنے گا ۔
https://twitter.com/x/status/1618090378951020551
اینکر عمران ریاض کا کہنا تھا کہ طاقت کا نشہ سیکھنے اور سمجھنے کی صلاحیت بھی چھین لیتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1618054307332624386
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں فسطائیت اپنے عروج پر ہے۔ محسن نقوی کے بارے میں PTI کے خدشات درست ثابت ہو رہے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کا یہ غیر جمہوری رویہ انکے مالکان کو تو خوش رکھے گا مگر تاریخ میں وہ ایک بدنامی خرید رہی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1618052774947848192
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو آئینہ دکھایا تو برا مان گئے الیکشن کمیشن جانبداری کرے اور زرداری کو بچہ نگران وزیراعلی لگائے اور جب ہم تنقید کرے تو FIR اور گرفتاریاں شروع کردے اس کا حساب تو دینا پڑے گا؟؟
https://twitter.com/x/status/1618086290267967488
ثاقب ورک کا کہنا تھا کہ اس ملک میں خرابی کی سب سے بڑی جڑ ہی الیکشن کمیشن ہے جس نے چن کر محسن نقوی کو وزیراعلی لگایا کہ ملک کے سب سے بڑے صوبہ کے حالات خراب ہوں، لاہوریوں نے عمران خان کی گرفتاری کو ناکام بنایا تو فواد چوہدری کو گرفتار کرلیا گیا، آج دیکھتے ہیں چیف الیکشن کمشنر کیا ایکشن لیتے ہیں ؟؟
https://twitter.com/x/status/1618064311095824385
ملیکہ بخاری نے ردعمل دیا کہ یہ جمہوریت نہیں آمریت ہے جہاں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو پہلے غیر قانونی طور پر اغوا کیا گیا اور اب لاہور سی ٹی ڈی میں ان کے فون کو کھلے عام کھول کر واٹس ایپ مسیجز کو چیک کیا جا رہا ہے یہ کس قسم کی لاقانونیت ہے ملک کی عدالتیں مکمل طور ہر خاموش ہیں !
https://twitter.com/x/status/1618095996986351619
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری گرفتاری، IMF کے آگے سرینڈر، سب کچھ توجہ ہٹانے کی کوشش
https://twitter.com/x/status/1618086696272400384
عمرانعام کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے ٹھیک تو کہا ہے کہ الیکشن کمیشن منشی ہے۔ ساتھ یہ بھی کہنا چاہیے تھا کہ چیف الیکشن کمشنر پراپرٹی ڈیلرز کا چپڑاسی ہے
https://twitter.com/x/status/1618085577299197955
رحیق عباسی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نگران حکومت ہے ۔ نگران حکومت کا صرف ایک کام ہے بروقت انتخابات کروانا۔ یہ گفرتاری تو نگران حکومت کا مینڈیٹ ہے نہ اس میں ایسی طاقت۔ اگر عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو اس کا فیصلہ نگران حکومت نہیں کر سکتی۔ یہ فیصلہ چڑیا گھر کا فیصلہ کا ہی ہو سکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1618017131345641473
زبیرعلی خان نے لکھا کہ جس ملک میں سابق وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ کی ایف آئی آر نہیں کٹ سکتی وہاں الیکشن کمیشن کے سیکرٹری کی مدعیت میں ایف آئی آر کٹنے سے پہلے ہی سابق وفاقی وزیر کو اٹھا لیا جاتا ہے
https://twitter.com/x/status/1618099214516617217
منصورکلاسرا کا کہنا تھا کہ کیا ملک میں سرعام الیکشن میں ٹھپے لگانے پہ عوام کو بھی اختیار ہے کہ اس عمل پہ الیکشن کمیشن پہ پرچہ کرا دیں
https://twitter.com/x/status/1618101626094628867
ذوالقرنین اقبال نے تبصرہ کیا کہ پھر کہتے ہیں ملک کے استحکام کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے. جب سیاسی مخالفین اس انداز میں گرفتار ہونگے تو سیاسی استحکام کہاں سے آئے گی؟ حکومت کی ترجیح صرف پی ٹی آئی کو کچلنا ہے چاہے ملک اور عوام کا کچومر نکل جائے۔
https://twitter.com/x/status/1618072415996882945
فوج کا امتحان: ایک ٹٹ پونجئے وزیراعلیٰ بنا کرپنجاب میں فوج نے بڑا خطرہ مول لے لیا ہے- عمران کو قید کرنے کا پہلا فیصلہ ہی فیل ہوگیا اوراب فواد کو پکڑ کے خفت مٹا رہا ہے- فوج کو روز پپوکو بچانے میدان میں آنا پڑیگا اورگالیاں توجرنل صاب کو ہی کھانی پڑیں گی- کوئی عقل دینے والا نہیں بچا شاید
https://twitter.com/x/status/1618084278608486406
وقار ملک نے لکھا کہ 75 سال سے حکومت تو انہی کی ہے لیکن جرنیلوں کو یہ سمجھ نہیں آرہا کہ 75 سال سے ہم ایسی ہی حرکتیں کر رہے ہیں لیکن اس سال عوام کو ہوکیا گیا ہے؟ پھر بند کمروں میں سر جوڑ کے بیٹھتے ہیں تو عمران خان کو قصوروار ٹھہراتے ہیں اور کچلنے کا ارادہ کرتے ہیں پھر 22 کروڑ عوام ڈٹ جاتی ہے
https://twitter.com/x/status/1617982071108141057
اظہر مشوانی کہنا تھا کہ ملک کے سابق وفاقی وزیر قانون پر "توہین محسن نقوی" اور"توہین سکندر سلطان راجہ" کی ایف آئی آر کر کے اغوا کیا گیا ہے اور اب ان کا وٹس ایپ لاہور میں چوہنگ سی ٹی ڈی سنٹر میں کھول کر استعمال کیا جا رہا ہے یہ ملک ایک مذاق بن کر رہ گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1618088435511885824
شاکر محمود اعوان نے تبصرہ کیا کہ منشی کیوں کہا؟؟ جانبدار کیوں کہا؟؟ تنقید کیوں کی؟؟ الیکشن کمیشن ان ایکشن،،،
https://twitter.com/x/status/1618092809940271105
سمیع اللہ خان کا کہنا تھا کہ پہلے شہباز گل کو گرفتار کر کے اور ٹارچر کر کے خاموش کرٕایا گیا ۔ اب فواد چوہدری کو خاموش کرانے کی کوشش کی جاٸے گی لیکن یہ سب کرانے والے عوام میں مزید ننگے ہوں گے۔
https://twitter.com/x/status/1618092740834885632
 
Last edited by a moderator:

Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
‏پاکستان کے 30 مشہور یک سطری لطیفے :💁🙄
1۔ شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
2- اہل کاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
3 تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔
4 دہشتگردوں کو ملک کا امن برباد کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔
5 طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
6۔ اس میں ''را'' اور ''خاد'' ملوث ہیں۔‏
7۔ دشمن ہماری شرافت کو ہماری کمزوری نہ سمجھے ۔
8۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
9۔ انکوائری کی جائے گی ۔
10۔ کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔

11۔ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ۔
12۔ ادارے کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔
13۔ نوٹس لے کر اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔‏
14۔ کشمیر کی آزادی اب دور نہیں۔
15۔ کرپشن ختم کر کے لوٹی دولت واپس لائیں گے۔
16۔ یہ واقعات سی پیک کے خلاف سازش کا حصہ ہیں ۔
17۔ ہر صورت میں میرٹ قائم رکھا جائے گا ۔
18۔ غریب کو اس کی دہلیز پر انصاف ملے گا
19۔ سول اور ملٹری قیادت ایک پیج پر ہے ۔‏
20۔ اداروں کو اپنے اپنے دائرے میں کام کرنا چاہئے ۔

21۔ آئین سے کوئی بھی ماورا نہیں ہے ۔
22۔ قوم بیرونی دشمنوں کے خلاف متحد ہے۔
23-دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
24۔وزیراعظم عوام میں گھل مل گئے۔
25۔پاکستان اس وقت نازک موڑ سے گزر رہا ہے
26۔ ملکی دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے۔‏
27۔ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
28۔ میڈیا مکمل طور پر آزاد ہے۔
29. اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل یے۔
30۔ قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
31. نواز شریف جلد ملک واپس آکر قوم کی قیادت کریں گے
میڈیا کی طرف سے:
اگلے چند دن بہت اہم ہیں