
رؤف حسن فوادچوہدری کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے مخالف؟ فوادچوہدری کی واپسی ہوگی یا نہیں؟ رؤف حسن نے بتادیا
ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری پارٹی میں نہیں ہیں وہ پارٹی چھوڑ چکے ہیں،انکی بیگم آئی پی پی کے ٹکٹ کی امیدوار بھی رہی ہوئی ہیں انہوں نے فوج کی تصویریں لگا کر بیان بھی دیئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک عمران خان جیل سے باہر نہیں آتے تب تک کوئی پارٹی میں واپس نہیں آ رہا چاہے وہ کوئی بھی ہو۔
https://twitter.com/x/status/1785372731019522152
رؤف حسن نے یہ بیان ایسے وقت پر دیا ہے جب فوادچوہدری کی واپسی کی خبریں گرم تھیں، رؤف حسن فوادچوہدری کی واپسی کے مخالف سمجھے جاتے ہیں جس کی وجہ سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ ہے، فوادچوہدری پی ٹی آئی چھوڑنے سے پہلے سیکرٹری اطلاعات تھے جبکہ اس سے قبل وہ عمران حکومت میں وزیراطلاعات بھی رہ چکے ہیں۔
یادرہے کہ گزشتہ روز فوادچوہدری نے کہا تھا کہ تحریک انصاف نہیں چھوڑی، میں کہیں نہیں گیا
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ابھی کہانی آئی نہیں، کہانی اُن کی آئی جو ٹی وی پر بیٹھ کر بات کر سکتے ہیں، ہماری باری آئے گی تو ہم اپنی کہانی سنائیں گے، جب آپ سنیں گے تو پتہ چلے گا/
انہوں نے مزید کہا کہ اگر تحریک انصاف اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3 سے 4 ماہ چلے گی،
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fah13.jpg