فوادچودھری نےمریم کے بیان اورسپریم کورٹ کے دوججز کے فیصلے پر سوالات اٹھادیے

17maryajidgrgfawad.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے گزشتہ روز مریم کے ایک بیان اور آج سپریم کورٹ کے دو ججز کے فیصلے پر سوالات اٹھادیئے ہیں۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے مریم نواز کے گزشتہ روز ایک ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو کا کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کل مریم نواز نے اپنی گفتگو میں دلچسپ تبصرہ کیا اور سوال اٹھا یا کہ فیصلہ 4-3 کے تناسب سے آیا، اور ساتھ ہی آج ہمارے دو ججز کا فیصلہ آگیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ وہ کھیل ہیں جو یہ لوگ کھیلتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1640359852353650688
خیال رہے کہ مریم نواز شریف نے گزشتہ روز ایک انٹرویو کے دورا ن کہا تھا کہ جن ججز نے سوالات اٹھائے ان ججز کو بینچ سے الگ کردیا گیا اور بینچ ختم ہوگیا، آج تک اس کا جواب نہیں دیا گیا کہ وہ فیصلہ 4-3 کے تناسب سے آیا تھا یا 3-2 کے تناسب سے؟

انہوں نے مزید کہا تھا کہ اگر یہ فیصلہ 4-3 کے تناسب سے آتا جیسا کہ حقیقت ہے تو آج یہ بحرانی صورتحال پیدا نا ہوتی۔

آج سپریم کورٹ کے دو ججز نے صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن سے متعلق از خود نوٹس کیس کی درخواستیں مسترد کردیں، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال مندوخیل کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ از خود نوٹس کو چار ججز نے مسترد کیا آرڈر آف کورٹ 3-4 کا فیصلہ ہے۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ ہم دو ججز کا فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس یحیٰ آفریدی کے فیصلوں کا ہی تسلسل ہے،چیف جسٹس کے ازخود نوٹس کو 7 میں سے 4 ججز نے مسترد کیا، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات سے متعلق درخواستیں 3-4 سے مسترد کی جاتی ہیں۔

دونوں ججز نے فیصلے میں چیف جسٹس کے اختیارات پر بھی سوال اٹھائے اور کہا کہ چیف جسٹس کے ون مین پاور شو کے اختیارات پر نظرثانی کرنا ہوگی، سپریم کورٹ کو ایک شخص کے فیصلوں پر نہیں چھوڑا جاسکتا، وقت آگیا ہے چیف جسٹس کے ون مین شو کا لطف اٹھانے کا سلسلہ ختم کیا جائے۔

https://twitter.com/x/status/1640501540510134275
 
Last edited by a moderator:

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)

Calibri jhooti of Sicilian Mafia.