فن لینڈ دنیا کا خوش ترین ملک قرار، پاکستان کس نمر پر رہا؟

6happiestcountry.jpg

اقوام متحدہ نے دوہزار بائیس میں ایک سو سینتیس ممالک کے اعداد و شمار پر مبنی ورلڈ ہیپی نس رپورٹ جاری کردی، اقتصادی، سیاسی اور دیگر بحران بھی پاکستانی عوام نے خوش رہنا سیکھ لیا، دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان 137 میں سے 108 ویں نمبر پر رہا،گزشتہ سال پاکستان اس فہرست میں 121 ویں نمبر پر تھا یعنی ایک سال میں رینکنگ میں 13 درجے بہتری آئی۔

بھارت کی تنزلی ہوئی، 137 ممالک کی فہرست میں 126 ویں نمبر پر رہا۔، رپورٹ میں بتایا گیا اگرچہ عالمی سطح پر حالات خراب ہو رہے ہیں مگر لوگوں میں امید اور خوشی کا احساس بڑھا ہے،اس درجہ بندی کے لیے فی کس آمدنی، متوقع زندگی، سماجی مدد، آزادی، سخاوت اور کرپشن جیسے عوامل کو مدنظر رکھا گیا۔


یورپی ملک فن لینڈ مسلسل چھٹے سال دنیا کا سب سے خوش ترین ملک قرار پایا جبکہ ڈنمارک اور آئس لینڈ بھی بدستور دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے،اسرائیل نے چوتھا نمبر حاصل کیا جو گزشتہ سال 9 ویں نمبر پر تھا جس کے بعد نیدرلینڈز 5 ویں، سوئیڈن چھٹے، ناروے 7 ویں، سوئٹزر لینڈ 8 ویں، لگسمبرگ 9 ویں جبکہ نیوزی لینڈ 10 ویں نمبر پر رہا۔

آسٹریا، آسٹریلیا، کینیڈا، آئرلینڈ، امریکا، جرمنی، بیلجیئم، چیک ریپبلک، برطانیہ اور لتھوانیا بالترتیب 11 سے 20 ویں خوش ترین ملک قرار پائے،دنیا میں سب سے ناخوش ملک افغانستان رہا جو 137 ویں نمبر پر موجود ہے جس کے بعد لبنان 136 ویں کے ساتھ دوسرے جبکہ سیرالیون 135 ویں نمبر کے ساتھ تیسرا ناخوش ملک قرار پایا۔

 

Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
I don't think Pakistanis are more happy last year or so mainly due to very high inflation.
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
ye survey ghalt hay, haqeeqi survey kia jay to Pakistan shaid 137 mein se 138 number pe aaey, Pakistan mein hay kia khosh honey kay liey???