فلور ملز ایسوسی ایشن کا جمعرات کو خیبرپختونخوا میں ہڑتال کا اعلان

10flurrmislslkdkdlkd.png

خیبر پختونخوا میں فلور ملز ایسوسی ایشن نے جمعرات کو ہڑتال کی کال دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا فلور ملزایسوسی ایشن نے جمعرات کو صوبے میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے، یہ اعلان فلورملز ایسوسی ایشن کے صدر نے کیا اور کہا کہ آئندہ چند روز میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2500 روپے تک پہنچ جائے گی، ٹیکس لگنے سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے ارکان نے اس موقع پر کہا کہ 25 سے 30 ہزار روپے ماہانہ ایم ڈی آئی جمع کروانے والی ایک اوسط فلور مل کو اب 10 لاکھ ورپے ایم آئی ڈی کی مد میں جمع کروانے ہوں گے، بجلی کے بلوں میں ایم آئی ڈی کا اضافہ کیا گیا اور پہلے جو 500 روپے فی کلو واٹ ایم آئی ڈی تھی اسے کو بڑھا کر 2000روپے فی کلو واٹ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ور ہولڈنگ ٹیکس کو صفر اعشاریہ سے 2 اعشاریہ پانچ فیصد تک کردیا گیا ہے، اس ٹیکس کے عائد ہونے سے آٹے کی قیمتیں ہی بڑھیں گی۔

اراکین ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں وفاقی حکومت نےفلور ملز انڈسٹریز پر ظالمانہ ٹیکس عائد کیا ہے۔
 

Back
Top