
فلم "گھبرانا نہیں ہے" کا ٹیزر جاری کچھ ہی دیر میں سوشل میڈیا ہزاروں صارفین نے اسے دیکھا اور پسند بھی کیا۔
فلم ’’گھبرانا نہیں ہے‘‘ میں اداکارہ صبا قمر اور زاہد احمد مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے ۔ فلم کے پروڈیوسر جمیل بیگ اور شریک پروڈیوسر حسن ضیا ہیں۔
اس فلم کے دیگر کرداروں میں سید جبران، سہیل احمد، افضل خان (ریمبو)، نیئر اعجاز، سلیم معراج، ڈوڈی خان شامل ہیں۔ مزاح اور رومینس سے بھرپور اس فلم میں اداکار زاہد احمد پولیس انسپیکٹر سکندر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جو کہ فلم میں صبا قمر کی مدد کرتا ہے۔
ٹیزر سے اندازہ ہوتا ہے کہ فلم میں کامیڈی، رومینس اور ایکشن سب کچھ موجود ہے جو شائقین کو پسند آئے گا۔ جب کہ ممکنہ طور پر اس فلم میں ایک آئٹم نمبر بھی ہوگا۔ فلم میں نئیراعجاز ولن کے روپ میں جبکہ سہیل احمد عزیزی بھی اہم کردار میں نظر آرہے ہیں۔
اس فلم کو گزشتہ برس عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کیا جانا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی تھی۔
تاہم اب اس فلم کو سال 2022 میں عید الفطر کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ "گھبرانا نہیں ہے"وزیراعظم عمران خان کا تکیہ کلام ہے اور وہ متعدد مواقع پر یہ الفاظ استعمال کرچکے ہیں جو جہاں عوام میں مقبول ہوا وہیں مخالفین اسے لیکر حکومت کو مذاق اور تنقید کا نشانہ بناتے ہیں
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ghabrnn11231.jpg