فلسطین میں الجزیرہ کی نشریات بند، عملے کو کیمروں سمیت علاقہ چھوڑنے کا حکم

20aljzeebannshswestbank.png

اسرائیلی فورسز نے غزہ میں عرب خبررساں ادارے الجزیرہ کی نشریات بند کرواکے عملے کو کیمروں سمیت نکل جانے کا حکم دیدیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کی رات کو غزہ سٹی میں صیہونی فورسز نے قطر کے خبررساں ادارے الجزیرہ کے دفتر پر دھاوا بولا اور کیمرے اور دیگر آلات لے کر دفتر سے نکل جانے کی ہدایات دیں، اسرائیلی فورسز نے دفتر میں گھس کر ٹرانسمیشن رکوائی اور عملے کو ہراساں بھی کیا۔


خیال رہے کہ الجزیرہ کے دفتر پر صیہونی فورسز کا یہ پہلا حملہ نہیں ہے، غزہ میں اسرائیلی فورسز کے خواتین اور بچوں کے محفوظ ٹھکانوں اور اسکولوں پر حملے تیز ہوگئے ہیں، تازہ حملوں میں اب تک 30 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں 13 بچے بھی شامل ہیں، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ان کارروائیوں کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے دو روز میں جو کچھ کیا وہ حزب اللہ کیلئے واضح پیغام ہے، اگر وہ یہ پیغام نہیں سمجھ رہے تو وہ جلد سمجھ جائیں گے۔
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Terrorist state of Israel is butchering Palestinians and 1.5 billion Muslims are watching this like Ducks. Oh Allah Forgive us and Help our brothers and sisters.
 

Back
Top