
معروف اینکر، یوٹیوبر اور انفلوئنسر ملیحہ ہاشمی نے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کو ان کے ایک دعوے پر خوب آڑے ہاتھوں لیا، کیونکہ فضل الرحمان نے کہا تھا کہ وہ 5 لاکھ علما ان کے ساتھ ملکر عمران خان سے متعلق فتوی جاری کر رہے ہیں کہ وہ اسلام سے انکاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امیر جے یو آئی (ف) نے کہا تھا کہ پانچ لاکھ جید اور مستند علماء کے فتوے کے مطابق کہتا ہوں کہ عمران خان کی حکومت " منکر " ہے جس کا خاتمہ قوم پہ واجب ہے۔ اس بیان کے بعد مولانا کو سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
اسی بیان کے تناظر میں معروف صحافی و اینکر ملیحہ ہاشمی نے کہا پانچ لاکھ تو بہت زیادہ ہیں، فضل الرحمان مرد کے بچے ہیں تو صرف پانچ علماء کا نام بتا دیں۔
اس کے ساتھ ملیحہ ہاشمی نے سورۃ آل عمران کی آیت نمبر 61 بھی شیئر کی جس کا ترجمہ ہے "پس جھوٹوں پر اللہ کی لعنت"
https://twitter.com/x/status/1508170309903343617
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fazal-and-maleeh-ass.jpg