
جیو نیوز کو رچرڈ گرینل کو ہم جنس پرست کہنا مہنگا پڑگیا، تحریک انصاف کے سوشل میڈیا صارفین نے جیو کی خبر کووائرل کردیا جس پر رچرڈ گرینل نے جیو کا سکرین شاٹ شئیر کرکے ردعمل دیا ۔
جیو کا سکرین شاٹ شئیر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر کہتا ہوں کہ عمران خان کو رہا کرو۔
https://twitter.com/x/status/1868730459636818036
گزشتہ روز جنگ اخبار نے ہیڈلائن لگائی کہ "ہم جنس پرست رچرڈ گرینل ٹرمپ کے خصوصی ایلچی مقرر" .جنگ اخبار نے لکھا کہ رچرڈ گرنیل ماضی میں کئی تنازعات کا شکار رہے جن میں خواتین کے حوالے بے ہودہ ٹویٹس اور ہم جنس پرستی شامل ہے۔ رچرڈ گرینل ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ دور صدارت میں جرمنی میں امریکا کے سفیر تھے
اخبار کے مطابق ان کے آن لائن زہریلے پن، غیر ملکی کاروباری رابطوں اور سیاسی مخالفین اور میڈیا پر ذاتی حملوں کے رجحان سے بہت سے قدامت پسند ان سے دور ہوگئے، جس سے انہیں ٹرمپ کی طرف بڑھنے میں مدد ملی۔
اخبار نے دعویٰ کیا کہ قدامت پسندوں نے گرینل کی تقرری پر اس لئے اعتراض کیا کہ وہ ہم جنس پرست ہیں۔ گرینل نے ہلیری کلنٹن کے بارے میں لکھا تھا کہ ہیلری میڈلین البرائٹ جیسی نظر آنے لگی ہیں۔
اس پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے اور جنگ اخبار کا شکریہ ادا کیا۔
مزمل اسلم نے سوال اٹھایا کہ ہر کوئی جیو کا کیوں تذکرہ کر رہے ہیں۰ کیا کچھ ہوا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1868744392741470324
سحرش مان نے سوال کیا کہ یہ جیو کے ساتھ کیا گھٹنا گھٹ گئی؟
https://twitter.com/x/status/1868746752490348730
اس پر قمرمیکن نے شیر افضل مروت کا کلپ شئیر کیا
https://twitter.com/x/status/1868765175987552400
سجاد چیمہ نے تبصرہ کیا کہ رچرڈ گرینل کو ویسے تو پتا نہیں یاد رہتا کہ یا نہیں لیکن جیو نیوز کا شکریہ جس کی بدولت اسے یہ یاد آگیا کہ Free imran khan
https://twitter.com/x/status/1868748367691759769
ابوذر سلمان نیازی نے طنز کیا کہ اسکے بعد وزیرداخلہ نے رچرڈ گرینل کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا اعلان کردیا
https://twitter.com/x/status/1868750500516290939
سعدیہ مظہر کا کہنا تھا کہ "جیو نیوز کل سے بہت نازک دور سے گزر رہا ہے " ۔
https://twitter.com/x/status/1868931530024009962
ایک صارف نے میمز شئیر کرتے وہئے لکھا کہ پوری قوم کو جیو نیوز کا شکریہ ادا کرنا چاہیے
https://twitter.com/x/status/1868925848583389195
جیو کے ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے پر طارق متین نے ردعمل دیا کہ اوئے ! اہم تقرری ! بے شرمو، وہ ہم جنس پرست ہیڈ لائن سے ڈیلیٹ کر دیا ۔ اب تفصیلات میں نیچے ہم جنس پرستی کا تنازع لکھ دیا ہے ۔
ابنہوں نے جیو نیوز کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ہمت کرو تگڑے رہو
https://twitter.com/x/status/1868760610777043222
صحافی عمران ریاض نے تبصرہ کہ رچرڈ گرینل کے حوالے سے ہم جنس پرست لکھا ہوا ٹویٹ جب وائرل ہوا تو جیو نے اس کو ڈیلیٹ کردیا، لینے کے دینے ہی پڑ گئے اور ان کے سر پر دھماکہ ہوا ہے جب رچرڈ نے لکھ دیا کہ فری عمران خان
https://twitter.com/x/status/1868922810510589984
نوشین پروانی کا کہنا تھا کہ جیو کو لگا کہ رچرڈ گرینل اردو کہاں سمجھے گا! برق سی گر گئی کام ہی کرگئی، پوسٹ ڈیلیٹ ہوگئی
https://twitter.com/x/status/1868747427664232515
جاسم چٹھہ نے کہا کہ پوری قوم کو جیو نیوز کا شکر گزار ہونا چاہئے۔
https://twitter.com/x/status/1868844417215603092
جس پر علی سلمان نے تبصرہ کیا کہ جیو نیوز کے ساتھ ساتھ اس سکرپٹ رائٹر کا بھی شکر گزار ہونا چاہیے جس نے سوچا کہ عمران خان پر عدت میں نکاح کا کیس بنا کر اپنے تئیں رسوا کیا تھا، تو رچرڈ گرینل پر ہم جنس پرستی کا کیس ڈال کر اسے پاکستان میں بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں
https://twitter.com/x/status/1868858391608877263
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/richai11h.jpg