فرض کریں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی مجلس وحدت المسلمین میں شامل ہوتے تو۔۔

sunni11hh3h113hh1.jpg

گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ نے بھی سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کی درخواست مسترد کردی ہے اور تجزیہ کار تحریک انصاف کے لوگوں کے مجلس وحدت المسلمین میں شامل نہ ہونے کو فاش غلطی قرار دے رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل نے ایک سیٹ بھی نہیں جیتی ، نہ الیکشن لڑا ہے اسلئے مخصوص سیٹوں کی حقدار نہیں جبکہ مجلس وحدت المسلمین نے ایک سیٹ جیتی ہے اور وہ مخصوص سیٹوں کی حقدار تھی۔

فرض کریں تحریک انصاف کے تمام آزاد جیتنےو الے مجلس وحدت المسلمین میں شامل ہوجاتے تو پھر بھی مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو نہیں ملنا تھیں۔جس طرح جماعت اسلامی کو دوبارہ گنتی کے نام پر سیٹوں سے محروم کیا گیا ، مجلس وحدت المسلمین کی واحد سیٹ بھی چھینی جاسکتی تھی اور پھر جواز گڑا جاسکتا تھا کہ اب مجلس وحدت المسلمین بھی حقدار نہیں کیونکہ اسکی کوئی سیٹ نہیں۔

اگر مجلس وحدت المسلمین کا ایم این اے بھی برقرار رہتا تو تحریک انصاف کو شاید قومی اسمبلی کی سیٹیں مل جاتیں اور خیبرپختونخوا، سندھ اور پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستیں اسلئے نہ ملتیں کہ وہاں مجلس وحدت المسلمین کی ایک سیٹ بھی نہیں ۔

تحریک انصاف کیلئے قومی اسمبلی سے زیادہ صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں اہمیت رکھتی ہیں کیونکہ انہی کی مدد سے تحریک انصاف کو سینٹ میں برتری حاصل ہونا تھی اور تحریک انصاف کی 2 سے 3 سیٹیں زیادہ ہوجانا تھی۔خیبرپختونخوا حکومت بھی انہی سیٹوں کی بدولت مزید مستحکم ہوناتھی۔

مجلس وحدت المسلمین نے حالیہ الیکشن میں خیبر پختون خوا سے قومی اسمبلی کی ایک نشست جیتی، پیپلز پارٹی نے بھی ایک جیتی۔ پیپلز پارٹی کو خواتین کی 2 مخصوص نشستیں مل گئیں، مجلس کو ایک سیٹ بھی نہ ملی۔

الیکشن کمیشن تو دوبارہ گنتی کے نام پر مجلس وحدت المسلین کی واحد سیٹ بھی چھیننے کے درپے تھا۔پیپلزپارٹی کے امیدوار نے دوبارہ گنتی کیلئے اپلائی کیا تو الیکشن کمیشن نے درخواست منظور کرلی جس پر مجلس وحدت المسلمین کا ایم این اے پشاورہائیکورٹ چلا گیا اور سٹے آرڈر لے لیا۔

الیکشن کمیشن یہ جواز بھی گڑھ سکتا تھا کہ مجلس وحدت المسلمین نے پشاور ہائیکورٹ سے سٹے آرڈر لیا ہے جب تک سٹے آرڈر کا فیصلہ نہیں ہوتا اور دوبارہ گنتی نہیں ہوتی تب تک مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہیں ہوگا۔یہ کام الیکشن کمیشن 2022 میں بھی تحریک انصاف کیساتھ کرچکا تھا مگر اس وقت تحریک انصاف کیلئے حالات قدرے سازگار تھے اور تحریک انصاف کو عدالت سے ریلیف مل گیا تھا۔

اب ویسی صورتحال نہیں سارا سسٹم تحریک انصاف کے خلاف ہے،مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو کیا ملنی ہیں جو سیٹیں تحریک انصاف نے جیتی ہیں الیکشن کمیشن وہ بھی چھیننے کے درپے ہے۔

جس طرح سنی اتحاد کونسل نے خواتین کی مخصوص نشستوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں ویسے ہی مجلس وحدت المسلمین نے بھی جمع نہیں کرائیں۔

سنی اتحاد کونسل کی پوزیشن وہی تھی جو 2019 میں بلوچستان عوامی پارٹی کی تھی کہ باپ پارٹی نے خیبرپختونخوا کے کسی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لیا مگر جیتے ہوئے باپ پارٹی میں شامل ہوگئے اور بعدازاں باپ پارٹی نے خواتین کی مخصوص نشست پر ایک خاتون کا نام جمع کرایا اور مخصوص نشست لے لی۔

اس وقت سنی اتحاد کونسل کیساتھ بلوچستان عوامی پارٹی والا معیار نہیں رکھا گیا
https://twitter.com/x/status/1768580006479888668
 
Last edited by a moderator:

Mocha7

Minister (2k+ posts)
Your opinion doesn't matter much because :

سنی اتحاد کونسل سے اتحاد ہماری غلطی تھی جس کا خمیازہ بھگتنا پڑا: شیر افضل مروت​


 

Mocha7

Minister (2k+ posts)
سنی اتحاد کونسل کی پوزیشن وہی تھی جو 2019 میں بلوچستان عوامی پارٹی کی تھی کہ باپ پارٹی نے خیبرپختونخوا کے کسی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لیا مگر جیتے ہوئے باپ پارٹی میں شامل ہوگئے اور بعدازاں باپ پارٹی نے خواتین کی مخصوص نشست پر ایک خاتون کا نام جمع کرایا اور مخصوص نشست لے لی۔
That too is a false statement, BAP TOOK PART in that election as a party, whereas SIC didn't.
 

Pak1stani

Prime Minister (20k+ posts)
ھونا پھر بھی یہی تھا، ملک میں نہ قانون ہے اور نا آئین، صرف میر جعفر اور میر صادقوں کی بندوق کی طاقت ہے

بلے کے نشان کے لیے تو تمام قانونی تقاضے پورے تھے. پھر کیا ہوا سب نے دیکھا
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
ان حرامیوں نے پھر بھی سیٹیں نہیں دینی تھی۔ اگر سیٹیں دینی ہوتی تو انتخابی نشان کیوں لیتے۔

اگر پشاور ہائیکورٹ پی ٹی ائی کے حق میں فیصلہ دے بھی دیتا تو الیکشن کمیشن کے حرامی بابوں اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیتے ہیں جہاں پر ان سب کا بڑا حرامخور منافق بیٹھا ہوا ہے وہ ایسے ایسے قانونی اور غیر قانونی نقات نکالتا جنکا ذکر کسی قانون میں ہی نہ ہوتا اور بلے کے نشان کی طرح یہ فیصلہ بھی الیکشن کمیشن کے حق میں کر دیتا۔

پشاور ہائیکورٹ نے اور کچھ نہیں کیا اپنی عزت بچا لی
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Phir bi seats nahin milni thi. Its undeclared martial law in the country with support of Fraud esaa. PTI shoulf better start naming and shaming company. Enough with soft revolution.
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Mistry Munir and company are not going to give PTI it’s reserved seats no matter with which party PTI formed an alliance .In Pakistan new rules are made when necessary and old rules can easily be changed.When ECP and judiciary is subservient to GHQ then nothing can be done.