
فرخ حبیب نے غریدہ فاروقی کو دیا گیا چیلنج پورا کردیا۔۔ڈاکومنٹس سامنے لے آئے۔
گزشتہ روز نجی چینل کی اینکر غریدہ فاروقی نے دعویٰ کیا کہ لاہور میں انڈرگراؤنڈ ڈرینج کا منصوبہ شہبازشریف کا ہے، بے شک رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت معلومات لے لیں اور سارے ڈاکومنٹس نکال لیں۔ یہ پچھلی حکومت کا منصوبہ ہے جس پر آپ کام کررہے ہیں۔
جس پر فرخ حبیب نے کہا کہ میں آپکو چیلنج کرتا ہوں، میں ڈاکومنٹس منگوالیتا ہوں کہ یہ پچھلی حکومت کا منصوبہ ہے یا اس حکومت کا منصوبہ ہے۔
فرخ حبیب نے غریدہ فاروقی پر طنز کیا کہ آپ پچھلی حکومت کی جتنی مرضی تعریفیں کریں ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
غریدہ فاروقی کو دیا گیا چیلنج فرخ حبیب نے پورا کردیا اور ڈاکومنٹس سامنے لے آئے جو یہ ثابت کرتا ہے کہ یہ منصوبہ تحریک انصاف کی حکومت میں شروع ہوا تھا۔


- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/VHivqku.jpg