فرخ حبیب صرف بغض شریف فیملی میں الزام تراشی کر رہا ہے،جنیدسلیم

juaniadhahaa.jpg

شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے بعد سلیمان شہباز کو بھی 16 ارب روپے کے منی لانڈرنگ کیس سے احتساب عدالت نے باعزت بری کردیا ہے۔

فرخ حبیب نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ شہباز شریف اور بچوں کی 16 ارب روپے منی لانڈرنگ کی تفصیلات ایسے واضح اور ناقابل تردید ثبوتوں کے باوجود این آر او 2 کے تحت فرد جرم لگانے کی بجائے جنرل باجوہ نے شہباز شریف کو وزیراعظم بنوا کر اس کی تفشیش کرنے والے ادارے ایف آئی اے کے اوپر بٹھا دیا

انکا مزید کہنا تھا کہ پھر ایف آئی اے سے عدالتوں میں اپنی مرضی کے نئے تفشیشی رکھوا کر اپنی مرضی کے جوابات جمع کروائے
https://twitter.com/x/status/1678486370065719297
اس پر صحافی جنید سلیم نے دلچسپ ردعمل دیا اور کہا کہ یار یہ فرخ حبیب صرف بغض شریف فیملی میں الزام تراشی کر رہا ہے ۔ سیدھی سی بات ہے کہ شریف خاندان انتہائی سخی اور غریب پرور ہے
https://twitter.com/x/status/1678520241066786816
جنید سلیم کا مزیدکہنا تھا کہ ڈرائیوروں اور چپڑاسیوں کے اکاؤنٹس میں اربوں روپے صرف رضائے الہی کے حصول کیلئے ڈالے تھے ، یہ منی لانڈرنگ کہاں سے آ گئی۔
 

Back
Top