
سابق خاتون اول کی سہیلی فرح گوگی نے خود پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کے دائرہ اختیار کو چیلنج کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح خان عرف فرح گوگی کے وکیل اظہر صدیق نے ایف آئی اے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست ایف آئی اے میں جمع کروادی ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ایف آئی اے کا اختیار ہی نہیں ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے۔
اظہر صدیق نے درخواست میں موقف اپنایا کہ فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے خلاف اس معاملے پر اینٹی کرپشن پنجاب نے تحقیقات کی ہیں اور اس معاملے کا مقدمہ درج ہوکر خارج بھی ہوچکا ہے، جب ایک معاملے کی انکوائری مکمل ہوگئی اور مقدمہ خارج بھی ہوگیا تو ایف آئی اے اب کس اختیار کے تحت دوبارہ مقدمہ درج کررہا ہے۔
خیال رہے کہ ایف آئی اے نے سابق خاتون اول کی سہیلی فرح گوگی کے خلاف منی لانڈرنگ اور اربوں روپے کی کرپشن کے الزمات پر مقدمہ درج کیا تھا، ایف آئی اے نے یہ مقدمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی درخواست پر درج کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/farahiahag.jpg