
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی سہیلی فرحت شہزادی عرف فرح گوگی نے نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹس پر جواب بھجوادیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورت کے مطابق قومی احتساب بیورو( نیب) نے فرح خان کو 20 جولائی کو طلب کیا تھا جس پر فرح خان نے جواب دیتے ہوئے کارروائی روکنے کیلئے نوٹس ارسال کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فرح خان کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے نیب کو نوٹس بھجوایا جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نیب ایک پرائیویٹ شخص کے خلاف انکوائری کرنے کا اختیار نہیں رکھتا،طلبی کے نوٹس میں نیب نے فرح خان کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔
فرح خان کی جانب سے بھجوائے گئے جواب میں قائم مقام چیئرمین نیب کے اختیار کو بھی چیلنج کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ قائم مقام چیئرمین نیب ایسی کارروائیوں کا اختیار نہیں رکھتے، حالیہ ترامیم کے بعد یہ معاملہ نیب کی حدود میں آتا ہی نہیں ہے، نیب اپنے طلبی کے نوٹسز فوری طور پر واپس لے۔
فرح خان نے اپنے جواب میں کہا کہ اگر نیب نے میرے خلاف طلبی کا نوٹس واپس نہیں لیا تو اس معاملے پر اعلی عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/NAB-farah-khan-asd.jpg