فرانس کے سابق صدر سرکوزی کو ایک سال قید کی سزا

_120747892_hi070972725.jpg


فرانس کے سابق صدر سرکوزی کو ایک سال قید

انتخابی مہم میں غیر قانونی فنڈ کے استعمال کا جرم ثابت ہوگیا،فرانس کےچھیاسٹھ سالہ سابق صدرنکولس سرکوزی کو ایک سال قید کی سزا سنادی گئی،جیل کےبجائے گھرمیں قید گزاریں گے،الیکٹرانک طریقے سے نگرانی کی جائے گی،نکولس سرکوزی کو پیرس کی ایک عدالت میں مجرم قرار دیا گیا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ممکن ہے سابق صدر کو ان اخراجات کی مکمل تفصیلات کا علم نہ ہو لیکن انھیں یہ تو معلوم ہو گا کہ وہ انتخابی اخراجات کی حد کو تجاوز کر چکے ہیں اور انھوں نےاسے روکنےکی کوئی کوشش نہیں کی،سرکوزی نے دوہزاربارہ میں مہم پرچالیس ملین یورو خرچ کیے تھے۔


سابق صدر سرکوزی کو 2012 کی ناکام ری الیکشن کمپین میں ناجائز رقوم خرچ کرنے کے جرم میں سزا سنانے پر وکیل نے بتایا کہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کی جائے گی،سابق صدر اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کی صحت سے انکاری ہیں۔

اس سے قبل بھی سابق صدر کو ایک سال کی سزا ہوچکی ہے،مارچ میں حراستی سزا پانے والے وہ فرانس کے پہلے سابق صدر تھے،ان پر بدعنوانی اور اثر و رسوخ کے بے جا استعمال کا جرم ثابت ہوا تھا،انھوں نےاس فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے جس کی وجہ سے ان کی سزا پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔

نکولس سرکوزی 2007 سے 2012 تک فرانس کے صدر رہے تھے،سرکوزی وہ پہلے فرانسیسی صدر ہیں جو مدت صدارت کے بعد دو مختلف مقدمات میں مجرم قرار پائے گئے ہیں۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

وقت وقت کی بات ہے، کبھی نرم کبھی گرم
دوسرے ملکوں کے حکمرانوں کے لیے ایک سبق
 

Back
Top