
فرانس نے جی 20 فریم ورک کے تحت پاکستان کو دیئے گئے قرض کی ادائیگی کو 6 برس کیلئے موخر کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فرانس نے پاکستان کو دیئے گئے 107 ملین ڈالر کے قرض کو موخر کرنے کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں، معاہدے پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور میاں اسد اور فرانسیسی سفیر نیکلس ڈیلے نے دستخط کیے ہیں۔
دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے اس معاہدے سے متعلق جاری معاہدے میں کہا گیا ہے کہ جی20 ملکوں کے ساتھ مجموعی طور پر3اعشاریہ68 ارب ڈالر تک کے قرض کو موخر کرنے کے معاہدے کیے ہیں۔
یادرہے کہ جی20 ممالک نے جولائی 2021 سےدسمبر 2021 کے درمیان قابل ادا قرض موخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/g20-pakistan-and-dollar.jpg