Siasi Jasoos
Chief Minister (5k+ posts)

پیرس:فرانس کی حکومت نے ”ڈیجیٹل ٹیکس“ کے نفاذ کا قانون منظور کر لیا جس کے بعد فیس بک، گوگل، ایمیزون اور ایپل سمیت بڑی انٹر نیٹ کمپنیوں پر ”ڈیجیٹل ٹیکس “ عائد کر دگیا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس نے بین الاقوامی کمپنیوں فیس بک، گوگل، ایمیزون اور ایپل پر تین فیصد ٹیکس عائد کیا۔ یہ ٹیکس سینیٹ میں منظور ہوا، حکام کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ اس اقدام سے فرانس کو ایک سال کے دوران 845 ملین یورو کا ریونیو حاصل ہو گا۔
فرانس کی جانب سے پاس ہونے والے نئے قانون کا مقصد انٹرنیٹ پر مقبول ہونے والی کمپنیوں پر ٹیکس عائد کرنا ہے جو ان ممالک کو کچھ نہیں دیتیں جہاں سے ان کو بڑا منافع ملتا ہے۔ قانون کے تحت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو آمدنی پر تین فیصد ٹیکس دینا ہوگا جو فرانسیسی صارفین سے کماتی ہیں۔
دوسری جانب امریکی حکومت کے نمائندہ تجارت روبرٹ لائٹائزر نے بیان میں قانون پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کی جانب سے ڈیجیٹل خدمات پر ٹیکس سے امریکی
کمپنیوں کو غیر منصفانہ طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس بارے میں تحقیقات کریں گے کہ آیا فرانسیسی حکومت کا امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر ٹیکس لگانا غیر منصفانہ اقدام ہے جس کے تنیجے میں امریکہ فرانس پر جوابی ٹیکس عائد کر سکے۔
https://gnnhd.tv/urdu/index.php/Technology/5169-1562871600