
پاکستانی آٹو موبائل کمپنی لکی موٹرز لمیٹڈ (ایل ایم ایل) نے فرانس کے کار ساز گروپ پی ایس اے کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کا معاہدہ کیا ہے جس کے بعد پاکستان میں یورپی گاڑیاں اسمبل کی جائیں گی۔ لکی موٹرز کارپوریشن نے معروف فرانسیسی کار مینوفیکچرر "پیوگیوٹ" کے ماڈلز ''پیوگیوٹ 2008''، ''پیوگیوٹ 5008'' اور ''پیوگیوٹ 3008'' کو پاکستان لانے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پیوگیوٹ کی متعدد گاڑیاں اب پاکستانی سڑکوں پر دوڑتی دیکھائی دیں گی، پیوگیوٹ 2008 ایک ایس یو وی ہے اور لکی موٹرز کارپوریشن اس سےپہلے ''کیا سٹونک'' اور '' کیا اسپورٹیج'' کامیابی سے لانچ کرچکی ہے۔
پیوگیوٹ 2008 فرنٹ وہیل ڈرائیو، چھ گئیرز اور 102 لٹر کے ٹربو چارجڈ تھری سلنڈر 131 ہارس پاور کے پٹرول انجن اور 220 نیوٹن میٹرز کے ٹارک کے ساتھ دستیاب ہے۔ تاہم پیوگیوٹ کا انٹیریئر سب سے زبردست ہے تھری ڈی آئی کاک پٹ جس میں 7 انچ کی ٹچ اسکرین، چھت میں موجود انسٹرومنٹ پینل بھی ہے۔
یہی نہیں چابی کے بغیر گاڑی میں داخلہ اور اسٹارٹنگ، متعدد ڈرائیو موڈ، اوپن ایبل سن روف ،جدید ترین انفوٹینمنٹ یونٹ اور مزید ہائی ٹیک سہولیات سے لیس پیوگیوٹ کی ڈرائیونگ سحر انگیز ہے۔ کروز کنٹرول، تصادم سے بچنے کیلئے وارننگ، اندھے موڑ کی نشاندہی، پہاڑی علاقوں میں محفوظ ڈرائیونگ کے لئے ''ہل اسٹارٹ اسسٹ'' جیسے اہم فیچرز بھی اس میں موجود ہیں۔

اس کے علاوہ شہرمیں محفوظ ڈرائیونگ کے لئے ''لین کیپنگ اسسٹ'' ، الیکٹرونک سٹیبلٹی پروگرامنگ (ای ایس پی) ، غنودگی سے بچاؤ کے لئے الرٹ، روڈسائن، حدرفتار کی شناخت ، 180 ڈگری کیمرہ اور دیگر سہولیات نے اسے محفوظ ترین گاڑی بھی بنادیا ہے۔
اسی طرح '' پیوگیوٹ 3008'' کو کیا اسپورٹیج کے مقابلے میں بطور ایس یو وی کراس اوور متعارف کرایا جارہا ہے۔ آل فوروہیل ڈرائیو چھ آٹو میٹک گئیرز سے لیس اور 1.6 لٹر ٹربو چارجڈ 4 سلنڈر کا 162 ہارس پاور اور 240 نیوٹن میٹر کے ٹارک کے ساتھ پٹرول انجن دستیاب ہے۔

باقی ساری سہولیات 2008 والی ہیں تاہم 10 اسپیکرز کے ساتھ فوکل ساؤنڈ سسٹم دیکھنے اور سننے کی چیز ہے۔
جس کے ساتھ اینڈرائڈ پٹو اور ایپل کارپلے اٹیچ ہوسکتا ہے اسی طرح ان بورڈ نیوی گیشن سے پارکنگ اسپیس اور سپیڈ کیمرے کی نشاندہی ہوسکے گی۔

اسی طرح پیوگیوٹ 5008 سات نشستوں والی نسبتا چھوٹی ایس یو وی ہے ساری سہولیات سے لیس ہے 360 ڈگری کیمرے اور 10 انچ کی اسکرین ہٹ کے ہے جبکہ '' مائی پیوگیوٹ'' ایپ کی بدولت گاڑی کی لوکیشن ٹریس کی جاسکے گی جبکہ آٹو کروز کنٹرول سمیت بہت سارے دیگر مستقبل کے فیچرز استعمال کئے جاسکیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/ww4X37G/peugt.jpg