
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی خاتون اینکر نے ٹی وی پر فحش اشارے کی ویڈیو وائرل ہونے پر وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بی بی سی کی خاتون اینکر مریم مشیری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں انگلی سے ایک فحش اشارہ کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔
معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے مریم مشیری نے ایک وضاحتی بیان جاری کیا اور اس حرکت پر معذرت کرتے ہوئے پورے واقعہ کی تفصیل بیان کی، اینکر کا کہنا تھا کہ یہ سارا معاملہ ایک مذاق تھا جو آف سکرین ہورہا تھا غلطی سے اس وقت کیمرے آن ہوگئے اور سارا منظر ٹی وی پر نشر ہوگیا۔
اینکر نے کہا کہ ٹی وی پر لائیو آنے سے قبل میرےاور میری ٹیم کے لوگوں کے درمیان مذاق میں کچھ باتیں ہورہی تھیں،اس مذاق کا کچھ حصہ لائیو چلا گیا جس میں وہ اشارہ بھی شامل تھا، مجھے جیسے ہی لائیو ہونے کا احساس ہوا میں نے فورا اپنا ہاتھ کھینچا اور پروگرام کا مواد پڑھنا شروع کردیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/barh11hi2h.jpg