فاریکس ایسوسی ایشن کو ڈالر کی قیمت 185 روپے تک جانیکی امید

foreix1h11h1.jpg


روپے کی قدر مزید مستحکم ہوتی جارہی ہے، جبکہ امریکی کرنسی میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، اور کہا جارہا ہے کہ ڈالر کی قمیت میں مزید کمی آئے، ڈالر دو سو روپے سے بھی نیچے جائے گا۔

چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان نے ڈالر ذخیرہ کرنے والے کو خبردار کردیا، کہا اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیوں کو کیش ڈالر برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے جس سے روپے کی قدر مزید بہتر ہوگی اور ڈالر 185پر آجائے گی۔

یعنی اس وقت جو شخص ڈالر فروخت کرے گا اس کو منافع ہوگا مگر جو فروخت کرنے کے بجائے ذخیرہ کرے گا اسے نقصان اٹھانا پڑے گا،ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان سے جاری بیان کے مطابق قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضٰی سید اور ڈپٹی گورنر ڈاکٹر عنایت سے فاریکس ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔

ملک بوستان نے بتایا کہ گزشتہ ماہ ڈالر کا ریٹ جب 245 روپے تک چلا گیا تھا تو ہم نے عوام سے درخواست کی تھی کہ اس وقت پاکستان کو زرمبادلہ کی اشد ضرورت ہے، آپ ڈالر خریدنے کے بجائے اپنے پاس موجود نقد ڈالر اور دوسری غیر ملکی کرنسی جو گھروں اور لاکروں میں پڑی ہیں ان کو فروخت کر کے پاکستانی روپے میں سرمایہ کریں کیونکہ ڈالر کا ریٹ بہت جلد 245 روپے سے کم ہوکر 185 روپے تک جاسکتا ہے۔

دوسری جانب ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد کار ساز کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا،آٹو مینوفیکچررز نے گاڑیاں سستی کرنا شروع کردیں، سوزوکی کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں نوے ہزار روپے سے ایک لاکھ ایک لاکھ ننانوے ہزار روپے تک کمی کردی ہے۔
 

JusticeLover

Minister (2k+ posts)
جھوٹ ھے یہ کمی عارضی ھے۔ ملک ڈیفالٹ کر رھا ھے اور ڈالر کم ھو گا کیا مزاق ھے۔
سٹیٹ بینک کے ڈالر ریزوز کم ھو رھے ھیں لگتا ھے نون حکومت ڈالر بیج رھی ھے مارکیٹ میں الیکشن پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے بس جیسے ھی خزانہ خالی ڈالر واپس۔
 

Islamabadi1

Minister (2k+ posts)
Sell all foreign currencies now....the actuall vallue of Dollar is not more than 185....those who selll now will be saved....those who are waiting will lose
 

ahaseeb

Minister (2k+ posts)
Point is what's driving the price of dollar down. have our foreign deficient gone down or our export/import ratio import. Right now it's being fueled by depleting foreign reserves so situation like SL may emerge
 

Back
Top