
فارن فنڈنگ کیس: تحریک انصاف کے ترجمان کونسا نقطہ سمجھ نہیں رہے؟ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنوردلشاد نے بتادیا
سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنوردلشاد کا کہنا تھا کہ 18 جنوری کو جو سماعت شروع ہورہی ہے اس میں تحریک انصاف کےو کیل شاہ خاور سے پوچھا جائے گا کہ یہ حقائق کیوں چھپائے جارہے ہیں۔
کنوردلشاد کا کہنا تھا کہ اگر الیکشن کمیشن مطمئن نہ ہوا تو سیکشن 204 بہت اہم ہے، سیکشن 204 اتنا ہی اہم ہے جیسے کسی شخص کے لئے موت کا فرشتہ، اسکی پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ میں وہ اہمیت ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے ترجمان سمجھ نہیں رہے ، انہیں چاہئے کہ وہ سیکشن 204 پڑھیں۔ اس میں واضح لکھا ہے کہ اگر کوئی غیرملکی کسی کو ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی دے تو وہ بھی ممنوعہ قرار دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سیکشن 210 کے تحت اگر کوئی پارٹی ممنوعہ فنڈنگ میں ملوث ہو تو اسکا فنڈ ضبط ہوجاتا ہے ،تو پھر اس پارٹی کی رجسٹریشن پر سوالیہ نشان لگ جاتا ہے۔اسکے بعد الیکشن کمیشن پارٹی سربراہ کو نوٹس جاری کرے گا اور کہے گا کہ کیوں ناں آپکی پارٹی کا انتخابی نشان واپس لے لیں۔
کنوردلشاد کا کہنا تھا کہ اسکے بعد الیکشن کمیشن پارٹی کا انتخابی نشان واپس لے لے گا تو پارٹی کی رجسٹریشن ختم ہوجائے اور پارٹی خودبخود تحلیل ہوجاتی ہے اور اس پارٹی کے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی اور بلدیاتی نمائندے آزاد تصور کئے جائیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/political-parties1122.jpg