
توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو سال قید کی سزا اور 5 سال نااہلی کی سزا سنادی گئی ہے جبکہ ان پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔تفصیلی فیصلہ جج ہمایوں دلاور نے لکھا۔
جج ہمایوں دلاور نے اپنے تفصیلی فیصلے میں لکھا ہے کہ توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کا ریکارڈ جھوٹا ثابت ہوا، عمران خان کی بے ایمانی پر کوئی شک نہیں، قومی خزانے سے لیے تحائف کا غلط فائدہ اٹھایا، انہوں نے توشہ خانہ سے متعلق بے ایمانی کی
حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کا ریکارڈ جھوٹا ثابت ہوا، 2020-21 میں فارم بی سے متعلق ریکارڈ جھوٹا جمع کرایا گیا،عمران خان نے فارم بی میں اپنی چار بکریاں تک بھی ظاہر کر رکھی تھیں مگر توشہ خانہ کے تحائف کی خرید و فروخت کو ظاہر نہیں کیا
https://twitter.com/x/status/1687768981543796736
اس پر تحریک انصاف نے ردعمل دیا کہ اس جج نے لکھا کہ عمران خان نے چار بکریاں تو اثاثوں کے طور پر ظاہر کیں، لیکن توشہ خانہ والی اشیاء ظاہر نہیں کیں- جبکہ فارم بی میں صرف موجود ملکیتی چیزیں لکھی جاتی ہیں- جو چیزیں بیچ دی گئی ہوتی ہیں، ان کو بطور کمائی انکم ٹیکس کے گوشواروں میں دکھایا جاتا ہے، جو کہ دکھایا گیا-
https://twitter.com/x/status/1687781706852347904
جنید نامی سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ جو چیز 30 جون سے پہلے بیچ دی جائے وہ چیز ظاہر نہیں کرنی ہوتی۔ یہی نکتہ تھا جو سمجھانے کے لئے گوشوارے بھرنے والے کنسلٹنٹس کو گواہ پیش کرنے کے لیے بُلایا تھا جسکا حق نہیں دیا جج دلاور نے اور سہولتکاری کی عامر فاروق نے۔
https://twitter.com/x/status/1687777140379467776
انور خٹک نے لکھا کہ جج دلاور نے فیصلہ دیا ہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فارم بی میں خرید و فروخت کا ریکارڈ نہی دیا جبکہ اس فارم میں صرف 30 جون تک موجود اثاثوں کو ڈیکلیئر کرنا ہے، ویسے ہی انکم ٹیکس گوشواروں میں کرتے ہیں. یہ فیصلہ کتنا بے جان ہے اس ایک نقطے سے اندازہ کرلیں۔
https://twitter.com/x/status/1687794872256733184
سعید بلوچ نے تبصرہ کیا کہ توشہ خانہ کےتحائف الیکشن کمیشن کومالی گوشوارےجمع کرانےسےپہلےہی فروخت کردیئےگئےتو وہ ظاہرکیسےکیے جاتے؟؟؟ بکریاں ان کے پاس موجود تھیں وہ ظاہر کر دیں، یہ موٹی بات کچھ موٹےدماغوں کو نجانےکیوں سمجھ نہیں آتی، فارم بی میں خریدوفروخت کا کوئی خانہ ہی نہیں،صرف اثاثوں کی قیمت کا کالم ہے
https://twitter.com/x/status/1687775718321672192
ریحان نے فارم بی شئیر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فارم بی ہے جس میں خرید و فروخت کا کوئی کالم نہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1687787185318068224
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/humaahahssaass.jpg