
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں جمع کروادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جواب جمع کروادیا گیا ہے، جواب میں کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں کیلئے فہرست جمع کروانے کی آخری تاریخ 24 جنوری تھی مگر سنی اتحاد کونسل نے اس وقت تک کوئی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کروائی۔
الیکشن سے قبل امیدواروں سے پی ٹی آئی نظریاتی کے انتخابی نشان کا سرٹیفکیٹ مانگا گیا مگر امیدوار خود اس انتخابی نشان سے دستبردار ہوگئے، اس طرح یہ امیدوار آزاد قرارپائے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن جیتنے کے بعد آزاد امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی، الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نا دینے کا چار ایک سے فیصلہ دیا اور پشاورہائی کورٹ نے اس فیصلے کے خلاف سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر فیصلہ برقرار رکھا، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہیں دی جاسکتیں۔
https://twitter.com/x/status/1804483365909020776
الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستیں حاصل کرنے کی اہل نہیں ہے، اس جماعت کے آئین کے مطابق کوئی بھی غیر مسلم اس جماعت میں شامل نہیں ہوسکتا، سنی اتحاد کونسل کی یہ شرط غیر آئینی ہے، لہذا سنی اتحاد کونسل کو اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستیں الاٹ نہیں کی جاسکتی۔
https://twitter.com/x/status/1804528857875108195
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8ecpinksjjdjdkjdkj.png