
فلپائن سے تعلق رکھنے والی خوبرو خاتون نے مفتی عبدالقوی کے ہاتھ پر اسلام قبول کر لیا
نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق فلپائن سے تعلق رکھنے والی خوبرو خاتون نے معروف عالم دین مفتی عبدالقوی کے ہاتھ پر اسلام قبول کر کے دائرہ اسلام میں داخل ہو گئیں۔
مفتی عبدالقوی کے ہاتھوں اسلام قبول کرنے والی خاتون کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد سوال اٹھنے لگا ہے کہ کیا مفتی عبدالقوی اس خاتون سے شادی کرنے والے ہیں؟
اس متعلق مفتی عبدالقوی نے کہا کہ خاتون میرے پاس تشریف لائیں اور اپنی خوشی اور رضا سے اسلام قبول کیا۔ میں نے مسلمان کرنے کے بعد اس فلپائنی خاتون کا نام زہرہ رکھا ہے۔
فلپائنی خاتون سے شادی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہا کہ میں نے انہیں اس بات کی اجازت دی ہے کہ وہ کسی بھی مسلمان مرد سے شادی کر سکتی ہیں، ہو سکتا ہے کہ ان کا دورہ پاکستان کے دوران ہی کسی پاکستانی مرد سے نکاح ہو جائے۔
مفتی عبدالقوی نے بتایا کہ میرے خلیجی ممالک کے دورے کے موقع پر اس خاتون کیساتھ ملاقات ہوئی تھی۔ اس نے دینی حوالے سے مجھ سے بہت سے سوالات کئے۔ پھر اس نے پاکستان آنے کا پروگرام بنایا اور یہاں آ کر مزارات پر حاضری دی اور اب اسلام میں داخل ہو گئی ہیں۔
مفتی عبدالقوی نے خود سے منسوب وائرل ویڈیوز پر بھی بات کی اور دعویٰ کیا کہ فرانزک رپورٹ میں یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ میرا ان سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ جہاں تک خواتین کے معاملات جو مجھ سے منسوب کئے جاتے ہیں تو میں ایک عوامی آدمی ہوں، میرے ہاں بہت سی عورتیں اپنے مسائل لے کر آتی ہیں۔
حریم شاہ سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے سامنے ہے کہ ایسی خواتین کا کردار کیا ہے اور میرا کردار کیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mufit-qavi11.jpg