غیرملکی خاتون نے مفتی عبدالقوی کے ہاتھ پر اسلام قبول کر لیا

mufit-qavi11.jpg


فلپائن سے تعلق رکھنے والی خوبرو خاتون نے مفتی عبدالقوی کے ہاتھ پر اسلام قبول کر لیا

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق فلپائن سے تعلق رکھنے والی خوبرو خاتون نے معروف عالم دین مفتی عبدالقوی کے ہاتھ پر اسلام قبول کر کے دائرہ اسلام میں داخل ہو گئیں۔

مفتی عبدالقوی کے ہاتھوں اسلام قبول کرنے والی خاتون کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد سوال اٹھنے لگا ہے کہ کیا مفتی عبدالقوی اس خاتون سے شادی کرنے والے ہیں؟


اس متعلق مفتی عبدالقوی نے کہا کہ خاتون میرے پاس تشریف لائیں اور اپنی خوشی اور رضا سے اسلام قبول کیا۔ میں نے مسلمان کرنے کے بعد اس فلپائنی خاتون کا نام زہرہ رکھا ہے۔


فلپائنی خاتون سے شادی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہا کہ میں نے انہیں اس بات کی اجازت دی ہے کہ وہ کسی بھی مسلمان مرد سے شادی کر سکتی ہیں، ہو سکتا ہے کہ ان کا دورہ پاکستان کے دوران ہی کسی پاکستانی مرد سے نکاح ہو جائے۔

مفتی عبدالقوی نے بتایا کہ میرے خلیجی ممالک کے دورے کے موقع پر اس خاتون کیساتھ ملاقات ہوئی تھی۔ اس نے دینی حوالے سے مجھ سے بہت سے سوالات کئے۔ پھر اس نے پاکستان آنے کا پروگرام بنایا اور یہاں آ کر مزارات پر حاضری دی اور اب اسلام میں داخل ہو گئی ہیں۔

مفتی عبدالقوی نے خود سے منسوب وائرل ویڈیوز پر بھی بات کی اور دعویٰ کیا کہ فرانزک رپورٹ میں یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ میرا ان سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ جہاں تک خواتین کے معاملات جو مجھ سے منسوب کئے جاتے ہیں تو میں ایک عوامی آدمی ہوں، میرے ہاں بہت سی عورتیں اپنے مسائل لے کر آتی ہیں۔

حریم شاہ سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے سامنے ہے کہ ایسی خواتین کا کردار کیا ہے اور میرا کردار کیا ہے۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
یہ بے غیرت تو پاگل بن کر غائب ہوگیا تھا اب پھر ایکٹیو ہو گیا ہے بلکہ لبیک تحریک سے مذاکرات کے وقت علما کی کمیٹی کے ساتھ شامل ہوکر عمران خان سے ملاقات بھی کرچکا ہے
یہ لڑکی پہلے سے ہی کسی پاکستانی نوجوان کی محبت میں شادی کرچکی ہوگی یا مسلمان بھی ہوچکی ہوگی مولوی نے سوچا کہ ڈرامہ رچا کر اپنی بدنامی کا داغ مٹا لے؟
ہمارے ملک کا یہی المیہ ہے کہ ہر گروپ اور فرقہ اپنے گروپ کے مولوی کو بالکل بھی اس کی حرکتون پر فارگ نہیں کرے گا بلکہ اسے اپنی بدنامی سمجھ کر اس کا دفاع بھی کرتا ہے
یہی بات آج رمیض راجہ نے بھی کی جس نے یاسرشاہ کے زانی دوست اور اس کو ہیرو کہہ کر اس کا دفاع کیا ہے
لعنت ہے ایسے مردودوں پر اور ایسے حکمرانوں پر
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
او بھئی پچلے ہفتے اس لڑکی کے نکاح کی کلپ چلائی تھی کسی نے۔۔

وہ بھی اسی فراڈیئے نے پڑھوائی تھی۔۔

اور اس بیچاری کو مزارات پر ڈال دیا ہے تو خوب اسلام سیکھے گی۔​
 

Back
Top