غیراعلانیہ چھٹیاں:پنجاب میں تعلیمی سال 120 دن تک محدود

smi1h1i12.jpg

پنجاب میں سموگ اور دیگر غیر متوقع چھٹیوں کی وجہ سے تعلیمی سال 120 دن تک محدود ہوگیا ہے، جس سے طلبہ کی تعلیم پر گہرا اثر پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سموگ اور دیگر آن شیڈولڈ چھٹیوں کی وجہ سے تعلیمی سال سکڑرہاہے۔پنجاب حکومت آئے روز کسی نہ کسی موقع پر چھٹیوں کا اعلان کردیتی ہے، کبھی کوئی سیاسی جماعت یا تنظیم احتجاج کرے تو چھٹی تو کبھی سموگ، گرمیوں ، کسی اہم موقع پر تعطیل اور ہفتہ اتوار کی چھٹیاں اسکے علاوہ

عالمی معیار کے مطابق ایک تعلیمی سال میں کم از کم 245 دن کی تدریس ہونی چاہیے، مگر پنجاب میں تعلیمی دنوں کی تعداد نصف سے بھی کم رہ گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1855193786063986933
یہ واضح نہیں کہ سموگ کی صورتحال میں سکولوں میں چھٹیاں کتنی ہونگی ۔اس پر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

نجی اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر کاشف جاودانی نے کہا ہے کہ موسم سرما کی اضافی چھٹیوں اور اب سموگ کی چھٹیوں کے باعث نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کو شدید نقصان ہو رہا ہے، خاص طور پر اساتذہ کو اسکول نہ بلانے کی وجہ سے آن لائن کلاسز جاری رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔

نجی سکولز کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ نہم اور دہم کے طلبہ کے داخلے بھجوانے میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

انکے مطابق یہ صورتحال تعلیمی نظام کو مزید مشکل بنا رہی ہے، اور طلبہ کی کارکردگی پر منفی اثر ڈال رہی ہے۔

اس پر ن لیگ کے ڈائی ہارڈ سپورٹر آر اے شہزاد کا کہنا تھا کہ طلعت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ایک نسل کے لیے چیلنج بن گیا تعلیمی سال 100 دن کا ہو گیا مطلب سال میں صرف تین مہینے اور مریم کی صحت کے مسائل اہم ان کے باہر جانے پر اعتراض نہی ہونا چاہیے مگر پنجاب کی ساری قیادت مریم اورنگزیب ،چیف سیکٹری کا ان کے ساتھ جانا اور وزیر اطلاعات عظمی بخاری کا عمرے پر جانا درست نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں symbolism اہم ہوتی سموگ کا فوری تدارک نہی مگر عوام میں رہ کر یہ یقین دلایا جا سکتا کہ ہم ہر وقت آپ کے ساتھ ہیںپولیٹیکل ڈیمیج ہوا ہے اور بہت زیادہ ہوا ہے
https://twitter.com/x/status/1856940183725232163
 

Back
Top