اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے دل دہلادینےوالا انکشاف کردیا, یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہر 10
منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے,اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی جانب سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث مرنے والے بچوں سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔
یونیسیف کے مطابق غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے,اقوام متحدہ کےادارہ برائے اطفال یونیسیف کا کہنا ہےکہ غزہ میں ہر روز 420 سے زائد بچے اسرائیلی بمباری سے شہید یا زخمی ہو رہے ہیں۔
7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیلی کی جانب سے فلسطینیوں پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیل نے فلسطین پر زمینی اور فضائی دونوں راستوں سے حملے کیے ہیں جس میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 8400 سے زائد ہوگئی ہے جن میں بڑی تعداد معصوم بچوں کی ہے,اسرائیلی بمباری سے 23 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں جب کہ شہدا میں 73 فیصد بچے، خواتین اور عمر رسیدہ افراد ہیں۔
اسرائیل نے غزہ میں برّی کارروائیوں کی دھمکی کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش شروع کردی۔ مضافاتی علاقوں اسرائیل فوج کے درجنوں ٹینک پہنچ گئے اور ایک ساتھ غزہ پر چڑھائی کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں۔
حماس کی سخت مزاحمت کے باعث تاحال اسرائیلی ٹینک غزہ شہر میں داخل نہیں ہوسکے اور ان کی پیش قدمی رک گئی ہے۔ حماس کے جانباز سامان جنگ کی قلت اور 24 روز سے جاری بمباری کے باوجود مستعد کھڑے ہیں
اسرائیل نے تاحال غزہ کی ناکہ بندی کی ہوئی ہے۔ بجلی، پانی اور خواراک کی فراہمی معطل ہے۔ ایندھن کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے اسپتال میں جنریٹرز بند ہوگئے اور ہزاروں طبی مراکز بند ہوگئے۔
مصر اور اقوام متحدہ کے دباؤ پر رفح کراسنگ بارڈر کو کھول دیا گیا اور 33 امدادی سامان سے لدے 33 ٹرک غزہ ہوگئے اس طرح غزہ میں آنے والے امدادی ٹرکوں کی تعداد 117 ہوگئی تاہم یہ امداد اونٹ کے منہ میں زیرے کے دانے کے مترادف ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ghaza-one.jpg