
امپورٹ بل بڑھنے سے تجارتی خسارہ اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے سے پاکستانی معیشت زبوں حالی کا شکار لیکن غریدہ فاروقی کو پالتو جانوروں کی خوراک پر پابندی کی فکر
ایسے حالات میں جب پاکستانی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے، تجارتی خسارہ بڑھنے کی وجہ سے حکومت نے غیر ضروری امپورٹس پرپابندی عائد کررکھی ہے، ان حالات میں غریدہ فاروقی کو پالتو جانوروں کی خوراک پر پابندی کی فکر پڑگئی اور ایک بار پھر مریم نواز نے پابندی ہٹانے کی اپیل کردی
اپنے ٹوئٹر پیغام میں غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پالتو جانوروں کی خوراک کی درآمد پر پابندی کو دو ہفتے سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے درخواست ہے کہ برائے مہربانی اس پابندی کو ہٹا دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ براہ کرم بے آواز مخلوق کی مہربانی کو سنیں جو آپ کے رحم کے منتظر ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1533711878605590529
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پالتو جانوروں کی خوراک پر درآمدی بل پر کوئی اثر نہیں ہوتا تو پھر پھر کیوں نہیں پابندی ہٹائی جاسکتی۔
اس پر مریم نواز نے مفتاح اسماعیل کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل! اس معاملہ کو دیکھیں
https://twitter.com/x/status/1533714583604576256
اس پر غریدہ فاروقی نے مریم نواز کو دعا دیتے ہوئے لکھا کہ جزاک اللہ! اللہ تعالیٰ آپکو اس مہربانی کا بہت اجر دے گا
https://twitter.com/x/status/1533719782385754112
جس کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ یہ میری ڈیوٹی ہے غریدہ
https://twitter.com/x/status/1533721614482825216
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maryamn11i1i21.jpg