
سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے ہیں جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ الیکشن کمیشن
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ترجمان الیکشن کمیشن نے لکھا کہ سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے ہیں، جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں، ان کے غداری کے فتوے بانٹنے سے کوئی ادارہ غدار نہیں ہو گا۔
https://twitter.com/x/status/1545176642603171840
ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے ٹویٹ میں وضاحت کی گئی کہ الیکشن کمیشن اپنے تمام فیصلے آئین اور قانون کے مطابق بغیر کسی اشتعال میں آئے بغیر اپنے تمام فیصلے کرے گا اور کسی قسم کے دبائو میں نہیں آئے گا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک اور ٹویٹ میں وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات پرانی حتمی انتخابی فہرستوں پر ہو رہے ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول کے اعلان کے بعد انتخابی فہرست منجمند کر دی جاتی ہے تا کہ پولیس سکیم بنانے میں آسانی پیدا ہو۔
https://twitter.com/x/status/1545357905544859649
قانون کے مطابق الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد ووٹر لسٹ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جا سکتی، نہ ہی کوئی ووٹ درج کیا جا سکتا ہے نہ خارج ہو سکتا ہے، نہ ہی ووٹر کے کوائف میں کسی قسم کی تبدیلی کی جا سکتی ہے جب تک کہ متعلقہ حلوہ میں الیکشن کا انعقاد نہ ہو جائے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے لکھا کہ میڈیا پر چلنے والے ووٹ کے اندراج کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں، یہ سراسر پراپیگنڈا تکنیک ہے جس کے ذریعے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن ضمنی حلقن میں متعلقہ اداروں کے تعاون سے پرامن اور صاف، شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے پرعزم ہے اور ہم اسے یقینی بنائیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13ecpskhtradamlghadari.jpg