
وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں زیر تعمیر لاہور برج کا دورہ کیا، برج پر 24 گھنٹے کام کر کے 2 ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا عید کی چھٹیوں پر کام کرنے والے مزدوروں کو 3 گنا اجرت ادا کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ ایل ڈی اے کا منصوبہ ہے، اوور ہیڈ برج کی لمبائی 540 میٹر اور چوڑائی 11.1 میٹر ہے،وزیر اعظم نے منصوبے پر 24 گھنٹے کام کر کے 2 ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی جبکہ انہوں نے عید کی چھٹیوں پر کام کرنے والے مزدوروں کو 3 گنا اجرت ادا کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سی بی ڈی منصوبے پر تھرڈ پارٹی تبدیل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی جلد تکمیل سے لوگوں کو سہولت میسر آئے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں پنجاب کی ترقی کا سفر جو ہم نے شروع کیا تھا، اسے گزشتہ حکومت نے دانستہ طور پر روکا،لاہور میں نئے منصوبے تو درکنا، ہمارے شروع کئے گئے منصوبوں کو تعطل کا شکار رکھا گیا،پنجاب کی ترقی پر توجہ کی بجائے وزارتِ اعلی کے منصب کو وفاق میں سیاسی جوڑ توڑ کیلئے استعمال کیا جاتا رہا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں جاری عوامی سہولت کے ترقیاتی کاموں اور مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کو امامیہ کالونی فلائی اوور کے منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی گئی، وزیراعظم نے منصوبے کو عوام کے استعمال کے لئے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو لاہورسیالکوٹ موٹر وے لنک روڈ کے مجوزہ منصوبے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا، وزیراعظم نے اس حوالے سے وزیر اعلی پنجاب کو ایک تین رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3shehbamzodooooreid.jpg