
منگائی مکاو مارچ کر کے اقتدار میں آنیوالی حکومت کا ایک اور عوام دشمن اقدام۔۔ عوام کیلیے عید کا تحفہ، بجلی 7 روپے 90 پیسے مزید مہنگی
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے مئی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر فیصلہ جاری کردیا۔بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے
نجی چینل کے مطابق صارفین پر 113 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا
نیپرا نوٹیفیکشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جولائی کے ماہ کے بلوں پر ہوگا،۔اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔
نیپرا کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ حکومت کے دور میں بجلی کا فی یونٹ 11روپے تھا جبکہ مہنگائی ختم کرنے کا نعرہ لیے اقتدار میں آنے والی حکومت نے بجلی کے فی یونٹ کی قیمت تقریباً 25 روپے فی یونٹ کر دی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/electiry11211.jpg