
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پردی جانے والی سبسڈی ختم کئےجانے امکان ہے،عوام کیلیے بری خبر سامنے آگئی، وزارت خزانہ اوگرا نے ورکنگ مکمل کرلی ، سبسڈی کو مرحلہ وار ختم کر کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی جائیں گی،حتمی فیصلہ وزیراعظم شہبازشریف کرینگے۔
ساری سبسڈی ختم ہونے کی صورت میں فی لیٹر پیٹرول 45 روپے 15پیسے مہنگا ہوگا، جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول 195 روپے کا ہوجائے گا،ذرائع کے مطابق اوگرا نے وفاقی حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات پر بڑھتی ہوئی سبسڈی سے آگاہ کر دیا ہے، فی لیٹر پیٹرول پر حکومت 29 روپے 60 پیسے سبسڈی دیتی ہے،جبکہ مئی سے فی لیٹر پیٹرول پر سبسڈی کی یہ رقم 45 روپے 14پیسے تک پہنچ جائے گی۔
اس وقت ڈیزل پر فی لیٹر سبسڈی 73روپے 4 پیسے ہے، 16 مئی سے ڈیزل پر سبسڈی 85 روپے 85 پیسے تک پہنچ جائے گی، مکمل سبسڈی ختم کرنے سے ڈیزل کی قیمت 230 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔
مٹی کے تیل پر فی لیٹر سبسڈی 43 روپے 16پیسے ہے،مئی سے مٹی کے تیل پر فی لیٹر سبسڈی 50.44 روپے ہوجائے گی، مٹی کے تیل پر ساری سبسڈی ختم کرنے سے فی لیٹر قیمت 176روپے ہوجائے گی۔
لائٹ ڈیزل آئل پر اس وقت فی لیٹر سبسڈی 64.70 روپے ہے، 16 مئی سے لائٹ ڈیزل پر یہ سبسڈی 68 روپے فی لیٹر ہوجائے گی، لائٹ ڈیزل کی مکمل سبسڈی ختم ہونے سے فی لیٹر قیمت 186روپے31 پیسے ہوجائے گی۔
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدرے بھی پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کا باعث ہے، وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shehbaz-petrol-inc.jpg