عوام سندھ حکومت سے مطمئن،اگلا ووٹ بھی پیپلزپارٹی کو دیں گے،نجم سیٹھی

5sethi.jpg

سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی اہلیہ نے سندھ کے عوام سے گفتگو کی ہے جو صوبائی حکومت سے مکمل طور پر مطمئن ہیں۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں نجم سیٹھی نے کہا کہ ان کی اہلیہ جگنو محسن سندھ میں سفر کررہی ہیں، انہیں صاف ستھری سڑکیں ملیں جن پر کسی قسم کی کوئی ٹوٹ پھوٹ نہیں تھی، غربت کا نام و نشان نہیں نظر آیا ۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ جگنو محسن نے کراچی سے پہلے نوڈیرو اور پھر موہنجوداڑو تک سفر کیا اور لوگوں سے گفتگو کی، سب لوگ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نظر آئےاور یہ عوام دوبارہ بھی پیپلزپارٹی کو ہی ووٹ دیں گے۔


نجم سیٹھی کی اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے دل کھول کر دلچسپ تبصرے کیے اور ان کی جانب سےسندھ کی "حقیقی تصویر " پیش کرنے پر خوب داد بھی دی۔

ایک صارف نے لکھا ہاہاہا کیا بہترین انداز میں حقیقی تصویر پیش کی گئی۔


Whats-App-Image-2021-12-04-at-4-29-58-PM-1.jpg


ایک صارف نے ٹوٹے ہوئے لکڑی کے پل سے گزرتے ٹرک کی ایک خوبصورت پینٹنگ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جگنو محسن اس گاڑی پر سفر کررہی تھیں۔


وسیم آصف نامی شخص نے نجم سیٹھی کو ہواس باختہ قرار دیا۔


انوار خان نے کہا آپ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں کراچی اور سندھ کا مقابلہ دنیا کے کسی بھی شہر سے نہیں کیا جاسکتا،سندھ دنیا کا سب سے صاف ستھرا ٹکڑا ہے اور سندھ کے عوام دنیا کے امیر تک لوگ ہیں، کیا اب میں ہنس سکتا ہوں؟


راجہ کامی نے نجم سیٹھی کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے انہیں آنکھوں کے ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا۔


علی حیدر نے کہا کہ میں کچھ کہہ نہیں سکتا کہ ڈرائیونگ شراب پی کر کی گئی، ٹویٹ شراب پی کر کی گئی یا ووٹ کرتے ہوئے پی ہوئی تھی۔


ایک صارف نے کمر پر ہاتھ میں پتھر پکڑے شخص کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام اس ٹویٹ کے بعد جگنو محسن کا انتظار کرتے ہوئے۔

 

zain786

Chief Minister (5k+ posts)
کل ایک کراچی کہ دوست سے ملاقات ہوئی وہ جتنی گالیاں دے را تھا زرداری اور اس کے ُپتر کو میں یہاں بتا نئی سکتا پورے پاکستان میں سندھ سب سے پیچھے رہ گیا اور اس بھڑوے کی باتیں سُن لو
 
Sponsored Link