
سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سردار ایاز صادق نے نواز شریف کی وطن واپسی کی خبر سنادی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سردار ایاز صادق نے کا کہنا ہے کہ عنقریب نواز شریف وطن واپس آنے والے ہیں۔
ایازصادق کا کہنا تھا کہ مخالفین خوفزدہ ہیں کہ کہیں شہباز شریف لندن نہ چلے جائیں، آئندہ لندن گیا تو نوازشریف میرے ساتھ آئیں گے، ان کی مسکراہٹ سے اندازہ لگالیں کچھ ہونے والا ہے۔ن لیگی رہنما نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے زیادہ ڈرپوک آدمی سیاست میں کوئی نہیں ہے، ان کی گڈ گورننس بیڈ گورننس بن چکی ہے۔
ایاز صادق نے مزید کہا کہ نواز شریف نے اپنے سارے فیصلے اللہ کی عدالت میں چھوڑ دیئے ہیں۔اس سے قبل، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے حکومت پر تنقید کے نشتر چلادئیے، انہوں نے کہا کہ یہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے جس نےجھوٹ اور یوٹرن کے سوا کچھ نہیں کیا، میں نے ساڑھے 3 سال پہلےنیب نیازی گٹھ جوڑ کا بتایا تھا، آج نیب نیازی گٹھ جوڑ ختم کرنے کا وقت آگیا، لنگوٹ کس لیں۔
آج ملک کی معیشت کا جنازہ نکل چکا ہے، لوگ آج ایک وقت کی روٹی کو ترستے ہیں، خان صاحب لاکھوں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاست اصل میں عوام کی خدمت اور دکھ درد بانٹنےکا نام ہے، سیاست نام ہے یتیم اور بیوہ کے سرپر دست شفقت رکھنےکا، سیاست نام ہے بے روزگاری کےلیےکاوشیں کرنےکا، سیاست نام ہے مہنگائی ختم کرنےکا یہ کام انجام دینا ہے نوازشریف نے، نوازشریف اور مجھےنیندنہیں آتی تھی کہ قوم سے وعدہ کر رکھا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nawaz-and-ayaz.jpg