
عمر ڈار کی بیٹی کا کہنا ہے کہ کیفے الانتو کا بائیکاٹ کریں سب کیونکہ وہ میرے بابا کے اغواہ میں ملوث ہیں, ویڈیو پیغام میں عثمان ڈار کی بیٹی کو کیفے کے حوالے سے بات کرتا دیکھا جاسکتا ہے, جس پر سوشل میڈیا صارفین تبصرے کررہے ہیں,ایکس پر بائیکاٹ کیفے الانتو ٹاپ ٹرینڈ بن گیا.
عمر ڈار کی بیٹی نے اسی ٹیبل پرپیغام ریکارڈ کروایا جہاں سے عمر ڈار کو اغوا کیا گیا، انکے مطابق کیفے کے پاس 5 کیمرے ہیں لیکن یہ کہتے ہیں کہ انکے پاس فوٹیج ہی نہیں ہے اور ڈیلیٹ ہوگئی ہے
ارسلان بلوچ نے لکھا عمر ڈار کی بیٹی کا کہنا ہے کہ کیفے الانتو کا بائیکاٹ کریں سب کیونکہ وہ میرے بابا کے اغواہ میں ملوث ہیں,میں تو نہیں جانتا اس کیفے کو اگر کوئی جانتا ہے تو تفصیلات اس ٹویٹ کے کمنٹ میں شئیر کریں،تاکہ اس کیفے کو اسکی اوقات بتائی جائے۔
https://twitter.com/x/status/1743408172444848187
ارسلان بلوچ نے مزید لکھااجاو سب،سب سے پہلے کیفے الانتو کو گوگل پر سرچ کرو اور وہاں اسکی ریٹنگ میں ایک سٹار دو اور کچھ نا کچھ لکھ کر او۔یہ کر کے سب ڈن کرو نیچے پھر کمنٹ میں بتاؤ اسکے بعد کیا کرنا ہے وہ بعد میں بتاتا ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1743682330680607150
پی ٹی آئی آفیشل اکاونٹ سے بھی تفصیلات شییر کی گئیں, لکھا کیفے ڈی ایچ اے فیز 3 زیڈ بلاک عمر ڈار کے اغواء میں ملوث افراد کی سہولتکاری کیلئے اپنے تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز ضائع کر رہے ہیں۔
ریسٹورنٹ میں جس جگہ سے عمر ڈار کو اغواء کیا گیا اس کے چاروں اطراف کیمرے موجود ہیں اور ان کیمروں میں صرف رات ساڑھے 10سے لے کر رات 12 بجے تک کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود نہیں ہے۔
صرف یہی نہیں آس پاس موجود تمام گھروں دفاتر اور سیف سٹی کیمروں میں سے بھی صرف اس مخصوص وقت کی فوٹیجز دستیاب نہیں۔ کیا تمام کیمروں نے اغواء کے وقت کام کرنا چھوڑ دیا تھا؟ پوری پنجاب پولیس اس گھناؤنے جرم میں ملوث ہے اور انشااللہ جلد بے نقاب ہو گی۔
https://twitter.com/x/status/1743667039976222748
شہباز گل نے لکھا عمر ڈار کی بیٹی نے اپنے والد کے اغواء میں سہولت کاری کرنے پر کیفے الانتو ڈی ایچ اے فیز 3 زیڈ بلاک کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے,سوشل بائیکاٹ کسی بھی مہذب معاشرے میں مظلوم کاساتھ دینے،ظالم اور ظالم کا ساتھ دینے والوں پر دباؤ ڈالنے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے.
https://twitter.com/x/status/1743699612500627605
سبی کاظمی نے لکھا عمر ڈار کے اغوا کے ہولت کار ریسٹورنٹ میں پاکستانیوں کو نہیں جانا چاہیے.
https://twitter.com/x/status/1743843111896596752
نسیم کھیڑا نے کیفے کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا.
https://twitter.com/x/status/1743706956252995967
شہر بانو نے لکھا انصافینز ۔۔۔۔طاقت دکھائیں ۔۔۔اور ان لوگوں کو صفر پر لے کر آئیں
https://twitter.com/x/status/1743692963308531978
ہانیہ نے کہا جہاں ایک پاکستانی عمر ڈار اغوا ہواجس کا کوئی پتا نہیں ایسی جگہ جاکر خودکو کسی مشکل میں نہ ڈالے بائے کاٹ کرے
https://twitter.com/x/status/1743699131816698123
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے عمر ڈار کی بازیابی اْن کے بھائی کو تمام سی سی ٹی وی ڈیٹا دکھا کر مطمئن کرنے کی ہدایت کر دی اور ساتھ ہی سیف سٹی اور دیگر ڈیٹا اکھٹا کرنے کا حکم دے دیا.
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے عمر ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز کی درخواست پر سماعت کی تو درخواست گزار خاتون کے وکیل نے بتایا کہ یہ کہا گیا تھا کہ بازیابی کیلئے ہائی لیول کمیٹی بنائی گئی ہے لیکن وہاں تو ایس ایچ او سے ملاقات کرائی گئی. درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ بعض سی سی ٹی وی فوٹیج ڈیلیٹ کر دی گئی ہیں.
ایس ایس پی علی رضا نے بتایا کہ ہارڈ ڈیسک سے کوئی چیز ڈیلیٹ نہیں کرائی. پنجاب حکومت کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس افسران نے دیگر بھی کام کرنے ہوتے ہیں. اس پر عدالت نے باور کرایا کہ پولیس افسر اپنا کام کریں لیکن یہ اہم معاملہ ہے اس کو دیکھیں. عدالت نے سماعت نو جنوری تک ملتوی کردی.
تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار اور عمر ڈار کی والدہ نے کہا تھا کہ اگر میرا بیٹا عمر ڈار نہ ملا تو آئی جی کے خلاف ایف آئی آر درج کراؤں گی اور عدالت جاؤں گی۔
لاہور ہائکیورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس نے سب کے سامنے میرے بیٹے کو اٹھایا، آئی جی پنجاب نے نوٹس کیوں نہیں لیا۔
انہوں نے کہا کہ میں کچھ نہیں کہوں گی، فیصلے اللّٰہ پر چھوڑتی ہوں، اگر میرے بیٹے پر کوئی مقدمات تھے تو عدالت لاتے اور سامنا کرتے,گزشتہ ہفتے ترجمان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا تھا کہ عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/cafeh1i1h13.jpg